رمضان شہر الغفران
حالانکہ ماہ رمضان کے آغاز کو چند ہفتے گذر چکے ہیں لیکن کیونکہ میرا بلاگ ابھی شروع ہوا ہے اس لیے میں اپنے بلاگ پر آنے والے ہر شخص کو اس کی مبارک باد اس خوبصورت کارڈ کے ذریعے پیش کرتا ہوں، جو دراصل میرا اپنا تخلیق کردہ ہے۔
رمضان مبارک

ٹیگز: Ramadan، Ramadan Kareem، رمضان، رمضان مبارک، رمضان کارڈ، ماہ صیام
کیا بات ہے ابو شامل ، خوبصورت کارڈ ہے بھائی ایک مجھے بھی بنا دو.
آپ کو بھی رمضان بہت مبارک ہو۔ امید ہے کہ اچھا گزر رہا ہو گا۔ اور کارڈ بھی بہت خوبصورت ہے۔
محب علوی تو جہاں جاتے ہیں۔ “مجھے بھی بنا دو“
محب علوی صاحب پسندیدگی کا شکریہ اور ماورا صاحبہ آپ کو بھی رمضان مبارک ہو۔ خواتین کے رمضان کا بیشتر حصہ تو باورچی خانے میں گذرتا ہے، اور یقینا یہ ایک صبر آزما لمحہ ہوتا ہے کہ اتنا کچھ سامنے ہونے کے باوجود آپ کھا نہ سکیں۔ اور اتنے سارے روزہ داروں کو افطار و سحری کرانے کا اجر بھی خواتین ہی کو ملتا ہے۔ اس لیے ماہ رمضان خواتین کے لیے خصوصا ثواب حاصل کرنے کا سنہرا مہینہ ہے۔
ہاں اور رہی بات علوی صاحب کی تو ان کی بات ٹال نہیں سکتا، مل جائے گا جناب! فکر نہ کریں
آپکو بھی دیر سے مبارکباد۔ کارڈ واقعی بہت خوبصورت ہے۔
ابوشامل بھائی کیا اس جملہ کا مطلب ہے ”رمضان، مغفرت کا مہینہ“؟ عربی اور فارسی کے الفاظ کے مطالب ضرور لکھا کریں کہ ہم جیسے ان پڑھ قارئین بھی ہوتے ہیں۔
ساجد بھائی! ایک حقیقت بیان کروں، صحیح مطلب تو مجھے بھی نہیں معلوم
ویسے میرے خیال میں مطلب یہی ہے جو آپ نے بیان کیا ہے۔ عربی اور فارسی سے میری شناسائی اتنی ہی ہے جتنی آپ کی۔
اوہ سوری نام والی جگہ میسج لکھ دیا۔ نام یہاں لکھ دیتا ہوں
ہاں جی خاور صاحب! آپ تو خود ہی تگڑا مال ہیں
جسے ان کا “مال” دیکھنا ہے ان کی ویب سائٹ دیکھ لے، مزا نہ آئے تو پیسے واپس۔
لیں جی!
مجھے تو ان کی ویب سائٹ پر کوئی تگڑا مال نہیں ملا، نہ ہی مزا آیا۔ تو لائیے پیسے واپس
یہ لیجیے