حسین پاکستان کی عکاسی کرتا نیا بلاگ
میرے خاندان سے ایک ننھے سے ساتھی نے بھی بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کے والد ایک معروف سیاح اور سفرنامہ نگار ہیں اور کئی دہائیوں کی سیاحت کے دوران حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے صاحبزادے نے اپنے والد کی فوٹوگرافی کو منظر عام پر لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
وہ بہت تیزی سے اپنے تصاویر کے مجموعے میں سے خوبصورت تصاویر پیش کرتے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئیں گی۔
اس سلسلے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار تبصروں کے ذریعے کیجیے اور بلاگنگ کی دنیا کے اس ننھے مہمان کو درج ذیل ربط (link) پر خوش آمدید کہیے۔
عکس








السلام علیکم
میں تونئے مہمان کودل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں
ماشاء اللہ سمجھدار بچہ ہے ۔ ہمیں دنیا کی سیر کرائے گا
اچھی کوشش ہے۔
لفظ قدم پر جو لنک ہے اس کا پروٹوکول ٹھیک کرلیں۔
مجھ تو تیز نکلا، کب سے فوٹو بلاگ بنانے کا سوچ رہا ہوں، اب شائد غیرت آئے۔
ماشاءاللہ یعنی اب عبید اللہ کیہر صاحب کی فوٹوگرامی آن لائن دستیاب ہوگی
میری اسیداللہ کیہر سے درخواست ہوگی کہ وہ اپنی والڈ صاحب کے وہ مضامین جو پاکستان کے شہروں کے متعلق چھپتے ہیں انہیں بھی بلاگ کی زینت بنائیں
اچھی کاوش ہے
میری طرف سے شاباش
شعیب، افتخار اجمل، زاہد، افضل اور قدوس صاحبان! تبصرے اور ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کا میں “بچے” کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
فیصل صاحب! اب ہم آپ کے فوٹوبلاگ کے منتظر ہیں
باسم بھائی! میں نے یہ بات عبید اللہ کیہر کے گوش گزار کرادی ہے۔ ان شاء اللہ بہت جلد آپ ان کے مضامین پر مشتمل بلاگ بھی دیکھیں گے۔
میری طرف سے اسید کو بہت بہت مبارک،،،
لیکن بھائی فہد لگتا ہے کہ آپ نے ان کے بلاگ کو اردویانے میں ان کی کوئی مدد نہیں کی ،،
اسید کو کہیں کے بلاگ اردو میں کردے اور اس میں عبید صاحب کے سفرناموں سے اقباس بھی شامل کرتا رہے
والسلام
بلال امتیاز بھائی! اصل میں اسید صاحب بلاگ انگریزی میں بنانا چاہ رہے تھے، اس لیے ان کی فرمائش پر بنایا گیا۔ آجکل عبید اللہ صاحب کے سفرناموں کے حوالے سے ایک بلاگ سیٹ اپ کرنے میں لگا ہوا ہوں۔ جیسے ہی منظر عام پر آيا، آپ کو اطلاع کردوں گا۔