بلاگ سالگرہ اور اردو بلاگستان سے اپیل

20 ستمبر 2009ء کو ہمارے بلاگ کی دوسری سالگرہ تھی۔ رمضان کے آخری ایام اور عید کی تعطیلات کے باعث یہ موقع خاموشی کے ساتھ گزر گیا۔
20 ستمبر 2007ء کو جب بلاگنگ کا آغاز کیا تھا تو ذہن کے کسی نہاں گوشے میں بھی اسے مستقلاً جاری رکھنے کا خیال نہ تھا بلکہ یوں سمجھ لیجیے کہ مکمل خالی الذہنی کے ساتھ بلاگنگ کے میدان میں قدم رکھا، گو کہ بلاگنگ آج بھی الل ٹپ ہی جا رہی ہے لیکن یہ تبصرہ نگاروں کی ذرہ نوازی ہے کہ وہ تحاریر کو پسند کرتے ہیں، انہیں تبصروں سے نوازتے ہیں اور مزید لکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ میں اس موقع پر تمام تبصرہ نگاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر میں تمام بلاگرز سے ایک گزارش ہے۔ اردو بلاگستان میں بیشتر ساتھی ورڈپریس پر بلاگنگ کرتے ہیں اور تقریباً تمام بلاگرز ہی تھیمز تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ میں صرف اتنی درخواست کروں گا کہ اپنی وہ تھیمز جو آپ استعمال کر چکے ہیں، ڈاؤن لوڈ کے لیے پیش کریں تاکہ وہ اردو بلاگنگ کی دنیا میں نئے آنے والے افراد کے کام آ سکیں۔

اس مقصد کے لیے میرے خیال میں منظر نامہ ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ثابت ہوگا جہاں ہم تمام ورڈ پریس اردو تھیمز کو جمع کر سکتے ہیں۔ ماضی میں اپنے بلاگ کے لیے میں کئی ایک تھیمز پر ہاتھ صاف کیے تھے۔ ناتجربہ کاری کے باعث بہت ساری تھیمز ناقابل استعمال تھیں، جن پر میں نے اپنی بساط کے مطابق دوبارہ محنت کی ہے۔ ان تھیمز کی ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد میں انہیں چند ایک روز میں یہاں پیش کر دوں گا۔ اس وقت تک اس مطالبے پر ساتھیوں کی رائے بھی سامنے آ جائے گی۔

میرے خیال میں اگر میری اس اپیل پر 30 تھیمز بھی جمع ہو گئیں تو بہت سوں کا بھلا ہو جائے گا اور ناچیز کے بلاگ کی سالگرہ بھی ایک انوکھے انداز میں ہو جائے گی۔
بلاگ اسپاٹ پر لکھنے والے ساتھیوں کی پیشگی معذرت قبول :)

Google Buzz

ٹیگز: ، ، ، ، ،

اب تک 23 تبصرے کیے گئے

  1. کنفیوز کامی says:

    بہت نیک خیال ہے کسی کو تو ڈاٹ پی کے پر رحم آیا۔ایک گزارش ہے کہ widget سپورٹ کا خیال رکھیں کیونکہ ڈاٹ پی کے کی اکثر تھیمز میں یہ سپورٹ نہیں ہے۔

  2. کنفیوز کامی says:

    سالگرہ مبارک

  3. مکی says:

    اچھی تجویز ہے، میری تیار کی گئی کچھ تھیمز شامل کی جاسکتی ہیں..
    http://makki.urducoder.com/?cat=57

  4. میں نے تو کوئی کی ہی نہیں

  5. ماوراء says:

    بلاگ کی سالگرہ مبارک.
    اور تھیمز کی اچھی تجویز ہے. پہلی فرصت میں منظر نامہ پر تھیمز کا صفحہ بناتی ہوں. جن حضرات نے تھیمز اردوائی ہوئی ہیں وہ منظر نامہ کے ای میل ایڈریس پر بھی بھیج سکتے ہیں. ان کے نام اور بلاگ کے پتے کے ساتھ منظر نامہ پر پوسٹ کی جا سکتی ہیں.

  6. بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو جناب..

  7. بلوُ says:

    بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو

  8. آپ کو بلاگ کی دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو فہد صاحب اور آپ کی مستقل مزاجی کو سلام
    :)

  9. کامی، راشد، بلو اور وارث برادران! خیر مبارک۔

  10. جعفر says:

    سالگرہ مبارک جناب

  11. فہد بھائی ،

    بلاگ کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو.

  12. بھائی بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو۔۔۔ ہم تو بلاگ اسپاٹ والے ہیں یہ ورڈپریس کے ٹیم ہمارے کس کام کے؟ مذاق۔۔۔
    آج آپ نے کوئی اور پوسٹ نہیں کرنی تھی؟؟

    • تبھی پیشگی معذرت کر لی تھی برادر ۔۔۔ :)
      میں نے آج کا وعدہ تو نہیں کیا تھا؟ ویسے اس حوالے سے مزید مواد جمع کر رہا ہوں، ایک مرتبہ جمع ہو جائے تو پھر پیش کروں گا۔

  13. محمداسد says:

    دوسری سالگرہ مبارک ہو!
    تجویز بہت اچھی ہے.
    امید ہے بلاگر حضرات ضرور غور فرمائیں گے.

  14. برادر جعفر، محمد احمد اور اسد! خیر مبارک

  15. میری طرف سے بلاگ سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد :) .
    اور دیر سے مبارکباد پر بہت بہت معذرت :( .

  16. گوگل ٹرانسلیتیوں کی ٹیسٹنگ کر رہا ہوں
    اگر سمجھ نہ ہے تو معذرت

  17. محترم ابو شامل صاحب!

    آپ کو اپنے بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو۔ خدا کرے آپ کے قلم میں “زور“ بڑھتا رہے۔

  18. السلام علیکم۔
    اسے کہتے ہیں سالگرہ! :)
    مبارک ہو۔

  19. شازل says:

    میری کئی تھیمز یونہی ضائع ہو گئیں
    مجھے اس وقت منظر نامہ کا علم نہیں تھا یا شاید منظر نامہ منظرعام پر نہیں آیا تھا.
    بہت اچھے خیالات ہیں،

  20. [...] گزشتہ سانچے (تھیمز) “کمیونٹی” کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے لیے منظرنامہ کے پلیٹ فارم کو استعمال [...]

تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے