میرا بلاگ ہوا اک سال کا

دورِ طفولیت سے گزرنے والا یہ بلاگ اب ایک اہم سنگ میل عبور کر چکا ہے یعنی اس کے آغاز کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔
گویا اللہ کا نام لے کر عشق کی ابتداکی، اور اسے اب تک نبھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ نو عمری بلکہ اوائل العمری کے باعث ابتدا میں نہ اہداف تھے، نہ مقاصد بس بلاگ کو الل ٹپ بالکل اسی طرح چلایا جس طرح ابھی تک چلا رہے ہیں۔ ویسے بھی ایک سال کی عمر میں تو بچے کو بولنا بھی نہیں آتا اس لیے ہمارا بلاگ بھی ابھی تک بولنا سیکھ ہی رہا ہے البتہ اتنی خوش فہمی ضرور رکھتا ہوں کہ بلاگ ضرور پہلے سے بہتر ہو گیا ہے۔ دیکھتے ہیں یہ خوش فہمی کتنا عرصہ برقرار رہتی ہے۔
بہرحال بلاگ کے پہلے سال کی تکمیل کا پرمسرت موقع ہو اور اس بلاگ کے محسن محب علوی کو یاد نہ کیا جائے، یہ احسان فراموشی ہوگی۔ انہی کی تحریک پر میں نے اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ایک سال گزرنے کے بعد لگتا ہے کہ یہ ایک احسن فیصلہ تھا۔
گزشتہ سال ستمبر سے اب تک میں نے بلاگ پر کل 88 تحاریر پیش کیںجن پر کل 466 تبصرہ جات کیے گئے۔ اس پر میں ان تمام افراد کا مشکور ہوں جنہوں نے تحاریر پر تبصرہ کر کے غیر اہم موضوعات کو اہمیت بخشی۔ میں ان تمام احباب کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے بلاگنگ کے سلسلے میں درپیش مسائل میں میری مدد کی خصوصاً عمار ضیاء، ساجد اقبال اور بدتمیز کا۔
آج جب ماضی پر نظر ڈالتا ہوں تو بیشتر تحاریر بے معنی، بے محل یا کم از کم ایسی ضرور دکھتی ہیں جن میں میری محنت کچھ نہیں لیکن خال خال ایسی تحاریر بھی نظروں سے گزر جاتی ہیں جن کو پڑھ کر مسرت کا اظہار ضرور ہوتا ہے۔ ان میں سے چند منتخب تحاریر یہاں پیش کر دیتا ہوں۔
Anoushey knows what: ایک انگریزی اخبار میں بچوں کے مسائل کا پیش کیا گیا شاندار حل
امریکہ کی دریافت: تصویر کا دوسرا رخ : امریکہ کی دریافت کے حوالے سے جو مختلف نقطۂ ہائے نظر موجود ہے ان پر تفصیلی بحث۔ ایک معلوماتی تحریر
ایک اور ضربِ کاری!! : پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے پر ایک تحریر
ایکسپریس اردو اخبار؟؟؟ : معروف اردو اخبار، انگریزی کا شکار
اردو نقشہ جات: اردو میں جغرافیائی نقشہ جات کے کام کا آغاز
پاکستانی ذرائع ابلاغ اور ضابطۂ “اخلاق” : پاکستانی ذرائع ابلاغ اور اس کے لیے ضابطۂ اخلاق پر ایک تحریر
ایسی آزادئ اظہار ۔۔۔۔۔ پہلے تو نہ تھی : پرویز مشرف کے دور حکومت میں صحافت کے خلاف کاروائیوں اور اخبار میں آزادئ اظہار کے حوالے سے چھپنے والے اشتہار پر ایک تحریر
شخصیت پرستی، قومی مزاج : شخصیت پرستی کے "مرض" کے متعلق ایک تحریر
شکستہ و ریختہ اردو : ماضی میں اردو میں چھپنے والے اخبارات کی ایک جھلک
شہر زندہ دلان کا : سفرِ لاہور کا ایک مختصر احوال۔ لاہور سے جذباتی لگاؤ رکھنے والے نہ پڑھیں
احوالِ محفل : ایک محفل میں پاکستان اور ترکی کے حالات کے موازنے پر ہونے والی گفتگو
اصلاح بذریعہ تشدد کی سعی لاحاصل : محترم خرم مراد کی کتاب سے ایک اقتباس
اوبنٹو 8.04 جائزہ : لینکس کے بارے میں تحاریر کے سلسلے کا ایک حصہ، برادر نعمان یعقوب کی کرم فرمائی کا نتیجہ
اوبنٹو کے بعد فیڈورا اور سوسی : لینکس سلسلے کی ایک اور تحریر
بلاعنوان بلاتبصرہ : ایک تصویر پر احباب سے تبصرے کی گزارش
جادہ و منزل : سید قطب شہید کی معرکۃ الآرا کتاب کو اردو میں برقیانے کے منصوبے کی تکمیل
رمضان اور عوام : رمضان میں عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے چند تجاویز
رمضان مبارک ماہ مبارک کی آمد پر میری ایک حسین تخلیق
روشن خیالی یا رُو سیاہی : نیشنل آرٹ گیلری میں ایک "نمونے" پر اظہار خیالات
سانحۂ 6 اکتوبر : ملکی سیاسی صورتحال پر ایک دکھی دل کا نوحہ
عالمی حدت : دنیا کو درپیش ایک اہم مسئلے کی جانب توجہ مبذول کرانے کی کوشش
عالمی غذائی بحران : دنیا کو درپیش ایک عظیم مسئلہ جو وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے، ایک اہم تحریر
قانون عوام کی گرفت میں : مجرموں کو زندہ جلانے کی عوامی کوششوں پر ایک تحریر
قلعہ جنگی کی جنگ : افغانستان میں لڑی جانے والی ایک جنگ کا احوال ایک غیر ملکی چینل کی رپورٹ
کولا وار خاتمے کی جانب گامزن : کیا پیپسی اور کوک کا دور ختم ہونے والا ہے؟
کولمبس تصویر کا دوسرا رخ : معروف مؤرخ ڈاکٹر مبارک علی کی ایک معلوماتی تحریر، اردو ترجمہ: ابوشامل
ما بعد جدیدیت کا چیلنج اور اسلام (قسط اول، قسط دوم، آخری قسط): سعادت اللہ حسینی صاحب کا مقالہ جس میں جدیدیت اور مابعد جدیدیت کا فلسفہ بیان کیا گیا ہے
مغربی تھنک ٹینک کے لطیفے : پاکستان اور مسلم دنیا کے حوالے سے ایک امریکی تھنک ٹینک کی مضحکہ خیز رپورٹ
“رنگین” پاکستانی سیاست کا ایک “سنگین” مظاہرہ : سابق چیئرمین سینٹرل بورڈ آف ریونیو اور تماش بین

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

18 تبصرے

  1. سالگرہ مبارک ہو۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ نے تواتر سے لکھا ہے اور خوب لکھا ہے۔ امید ہے یہ تسلسل جاری رہے گا۔

  2. Ayesha says:

    بہت بہت مبارک ہو سالگرہ 🙂 🙂 🙂 🙂

    Ayesha کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..Memories..!

  3. فیصل says:

    مبارک ہو۔
    مقدار تو ٹھیک ہے ہی لیکن معیار بھی بحیثیت مجموعی بہت اچھا ہے اور خصوصا اردو بلاگستان کے حساب سے تو بہت ہی اچھا ہے۔
    اللہ تعالی آپکو اس کاوش کو جاری رکھنے اور بہتر بنانے کے ہمت طاقت اور جذبہ عطا کرے۔ آمین۔

    فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..همارا نیا نوکیا -١

  4. بلاگ کی سالگرہ مبارک ہو۔

    راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..اسلامی نظام

  5. جناب آپ کو سالگرہ مبارک ہو بلاگ کی!
    جاب آپ نے اس ایک سال میں بہت اچھا لکھا! آپ کی تحریروں کی میعار کے ہم قائل ہو گئے ہیں! 🙄

    شعیب صفدر کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..کم عمر دہشت گرد

  6. دوست says:

    جتنا لکھا بہترین لکھا۔ سال ہونے پر مبارکباد۔

    دوست کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..اردو لائبریری معاون لینکس ورژن

  7. ماوراء says:

    کوئی شک نہیں۔۔۔آپ کے بلاگ کی تحاریر بہترین اور معلوماتی ہیں۔
    ایک سال مکمل ہونے پر مبارک۔ امیدہے کہ اسی طرح باقاعدگی سے لکھتے رہیں گے۔

  8. بلاگ کی سالگرہ مبارک
    ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتے ہیں اور آپ کی تحریریں بھی جاندار ہوتی ہیں امید ہے یہ تسلسل برقرار رہے گا۔

  9. ابوشامل says:

    میرا پاکستان، عائشہ، فیصل، راشد کامران، شعیب صفدر، دوست، ماوراء اور پاکستانی! آپ تمام کی مبارکبادیں سر آنکھوں پر۔ میں کوشش کروں گا کہ بلاگ پر تحاریر میں تیزی لاؤں اور دو تحاریر کے درمیان وقفہ کم سے کم ہو۔
    البتہ تحاریر کو زیادہ سے زیادہ پختہ اور بامقصد بنانے کے لیے اگر کوئی ساتھی چند تجاویز دے سکے تو یہ بلاگ کی سالگرہ پر میرے لیے بہت بڑا تحفہ ہوگا۔
    ایک مرتبہ پھر تمام ساتھیوں کا بہت شکریہ۔

  10. شکاری says:

    بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔

  11. راہبر says:

    بلاگ کی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔
    اس قدر مفید اور تحقیقی تحاریر پیش کرکے آپ نے ثابت کردیا کہ بلاگ کا صحیح استعمال ایسے ہوتا ہے۔ 🙂

  12. ڈفر says:

    اپنے بلاگ کی سالگرہ کی مبارکباد قبول کریں 🙂

  13. ابوشامل says:

    شکاری، راہبر اور ڈفر، آمد کا بہت شکریہ۔

  14. بہت بہت مبارک ہو جناب!۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کی تحریریں معلوماتی اور دلچسپ ہوتی ہیں۔ اس سلسلے کو جاری رکھیئے گا!۔۔۔۔میری طرف سے نیک تمنائیں!!!

    شعیب سعید شوبی کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..عید مبارک

  15. ہماری طرف سے بھی مبارک باد قبول فرمائیں- آپ کا بلاگ بہت معلوماتی ہوتا ہے اس لیے زیر مطالعہ رہتا ہے-
    والسلام

    علمدار حسین کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..گوگل پیج رینک

  16. ابوشامل says:

    شوبی اور علمدار برادران! پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ۔

  17. ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں 😈
    بہت مبارک ہو فہد بھائی۔ دعا ہے آپ اس سال 365 تحریریں لکھیں۔ 😛

  18. ابوشامل says:

    دیر آید درست آید!
    آپ نے مصروفیات سے وقت نکالا میرے لیے یہی کافی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ 10، 12 دنوں سے کجھ نہيں لکھا۔ 👿

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.