بلاگ مسائل

جمعہ 11 جون کو دنیائے کھیل کے بڑے میلوں میں سے ایک "فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2010ء" کا آغاز ہوا اور اس حوالے سے ایک تحریر اس بلاگ کی زینت بنی۔ قارئین کے تبصرے بھی آئے لیکن بدقسمتی سے ہفتہ 12 جون کو کسی تکنیکی خامی کے باعث بلاگ اپنی جمعرات 10 جون والی پوزیشن پر واپس چلا گیا اور یوں فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے تحریر "گووووووول" بمعہ تبصرہ جات غائب ہو گئی۔ یہی صورتحال فلمستان اور وکی نامہ پر بھی رہی۔ فلمستان پر آخری تحریر بغیر تدوین شدہ صورت پر واپس گئی اور وکی نامہ چند روز تک اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث کسی "نقصان" سے محفوظ رہا لیکن جیسے ہی تبدیلیاں کیں تو وہ بھی اپنی پچھلی پوزیشن پر واپس چلا گیا۔ یوں میں گزشتہ کئی روز سے ایک پریشانی میں مبتلا رہا۔

اس سلسلے میں برادر ساجد اقبال، جن کا میں ممنون احسان ہوں کہ ابتداء سے لے کر آج تک ابوشامل ڈاٹ کام اور ذیلی بلاگز کے لیے بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں، نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند دن نکالے اور بالآخر بدھ 16 جون کو بالآخر تمام بلاگز کو مطلوبہ حالت میں واپس لے آئے۔ تاہم اب بھی ممکن ہے کہ چند مسائل موجود ہوں جیسا کہ تبصروں کا شامل نہ ہونا وغیرہ۔ اس لیے میری قارئین سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے کی نشاندہی ضرور کریں۔

میں ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مسئلے کی جانب توجہ دلائی اور اس دوران ابو شامل ڈاٹ کام و ذیلی بلاگز کو ملاحظہ کر کے پریشانی کا شکار ہونے والے ساتھیوں سے معذرت خواہ بھی ہوں۔ اب تمام قارئین ابوشامل ڈاٹ کام اور تمام ذیلی بلاگز بالکل درست حالت میں دیکھ سکتے ہیں۔ بلکہ فلمستان پر نعمان یعقوب کی نئی تحریر "شٹر آئی لینڈ" سے محظوظ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وکی نامہ پر کئی معلوماتی مضامین بھی آپ کے منتظر ہیں۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر میری قارئین سے گزارش ہے کہ بلاگز پر کسی بھی مسئلے کی صورت میں مندرجہ ذیل پتے پر ای میل کریں، تاکہ مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
fahad [at] abushamil.com

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

6 تبصرے

  1. عثمان says:

    اچھا تو یہ فلمستان نامی بلاگ آپ چلا رہے ہیں. اچھا ہے. لیکن وہاں تبصرہ نگاروں کو کہیں کہ spoiling سے گریز کریں.

    • پسندیدگی کا شکریہ عثمان صاحب۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے وہاں واحد "اسپائلر" مابدولت ہی ہیں 🙂
      آپ کی تجویز نوٹ کر لی گئی ہے۔

  2. دوبارہ صحیح سلامت واپسی پر مبارک.. 🙂
    میں دو دن سے اپنے کمرے سے ہی دور ہوں لہٰذا مجھے پتا نہیں چلا کسی بھی خرابی کا.. :ڈ

  3. آپ کی تھیم منتخب کرنے اور اس کو اردوانے کی صلاحیت غیر معمولی ہے۔ موجود والی تھیم بہت زبردست ہے۔بہت سادہ اور خوبصورت، کم از کم مجھے تو یہ بہت ہی عمدہ لگی۔ آپ کی اردوائی ہوئی کچھ تھیمز میرے پاس موجود ہیں، باقی کی تھیمز کو بھی امید ہے آپ جلد دیگر بلاگران کے لیے مہیا کریں گے۔ والسلام

    • نہیں بھائی یاسر! میں اس حوالے سے کسی غیر معمولی صلاحیت کا حامل نہیں ہوں بس "جگاڑ" لگ جاتی ہے تو کام چلا لیتا ہوں ورنہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہتا ہوں 🙂
      آپ بخوشی میری اردوائی گئی کسی بھی تھیم کو کہیں بھی پیش کر سکتے ہیں، منظرنامہ پر کچھ تھیمز پیش کی تھیں اس کے علاوہ بھی اب کچھ تھیمز جمع ہو گئی ہیں، ان پر آخری نظر ڈالنے کے بعد انہیں بھی پیش کر دوں گا۔ امید ہے کہ اردو کمیونٹی کے لیے کارآمد ثابت ہوں گی۔ تھیم کی پسندیدگی کا شکریہ اس کی کہانی میں نے یہاں لکھ ڈالی ہے ملاحظہ کر لیجیے گا۔

  1. June 17, 2010

    [...] This post was mentioned on Twitter by Rai M. Azlan Shahid, Abu Shamil. Abu Shamil said: ابوشامل - بلاگ مسائل http://bit.ly/alu6oD [...]

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.