ابوشامل » بلاگنگ

فلمستان – نئے ڈومین پر
اردو بلاگستان میں موضوعاتی بلاگنگ کے آغاز کی خواہش کا اظہار کافی عرصے سے ہوتا رہا ہے اور اس ضمن میں چند پس پردہ کوششیں بھی کی گئیں لیکن وہ مشہور زمانہ سرخ فیتے کا نشانہ بن گئیں اور یوں ‘ بن کھلے مرجھانے’ والا معاملہ ہو گیا

بلاگستان کے چند اراکین مختلف مواقع پر فلموں کو اپنی تحاریر کا موضوع بناتے رہتے ہیں۔ اسی دوران ایک مرتبہ فلم ریویوز پر بلاگ بنانے کا خیال آیا اور یوں ساتھیوں کے تعاون کی یقین دہانی نے اس خیال کو حقیقت کا جامہ پہنایا۔

سب سے پہلے تکنیکی پہلو پر نظر ڈالی گئی اور چند ہی روز میں ابوشامل ڈاٹ کام کے ایک ذیلی ڈومین پر فلمستان کا آغاز ہوا۔ تکنیکی شعبے میں ساجد اقبال اور محمد اسد نے بہت تعاون کیا جبکہ تحاریر کے سلسلے میں جعفر حسین، نعمان یعقوب، عمیر ملک اور خاور بلال نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور عملی طور پر اس میں وقتا فوقتا اپنا حصہ ڈالا ہے۔

یوں موضوعاتی بلاگ کا خواب ایک حقیقت کا روپ دھارنے لگا اور اس منفرد بلاگ پر روز افزوں قارئین و تبصرہ نگاروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ میری خواہش تھی کہ آزمائشی دور پورا ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر ایک الگ بلاگ کی حیثیت دی جائے تاکہ اس کی انفرادیت میں مزید اضافہ ہو۔ اسی سلسلے میں برادر ساجد اقبال کی رہنمائی میں فلمستان کو ایک نئے ڈومین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہت سارے کرم فرماؤں کو ڈاٹ انفو والی ڈومین کچھ کھٹک رہی ہوگی لیکن یہ “best available” ڈومین تھی   اس لیے اسی پر گزارہ کریں ویسے بھی اصل چیز بلاگ کی انفرادیت اور اس کا مواد ہے۔

فلمستان کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے چند قارئین کی جانب سے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن میں قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ جلد آپ کو فلمستان مزید بہتر انداز میں نظر آئے گا۔

آخر میں میں فلمستان کے تکنیکی معاونین، تحریری معاونین اور بہتری کے لیے تجاویز دینے والے افراد کا بے حد مشکور ہوں جو اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں۔

فلمستان کے لیے تکنیکی و دیگر تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا جائے۔ فلمستان کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے اسے ٹویٹر پر فالو کیجیے۔

فلمستان ڈاٹ انفو

نئی تھیم
کسی بھی بلاگ کے مندرجات کے علاوہ اس کے لیے سب سے اہم چیز “تھیم” ہوتی ہے کیونکہ آپ کی تحاریر کیسی نظر آتی ہیں اس کا تمام تر انحصار تھیم پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بلاگ ورڈپریس پر ہے تو آپ کے لیے تھیم کے انتخاب کا معاملہ اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ورڈپریس کے لیے موجودہ تھیمز کی تعداد لاکھوں میں نہیں تو ہزاروں میں ضرور ہوگی۔ 2007ء میں بلاگنگ کے آغاز کے ساتھ ہی تھیمز کی “آمد و رفت” کا سلسلہ جاری رہا جو ایک سال قبل نئے ڈومین “ابوشامل ڈاٹ کام” پر منتقلی کے بعد تھم گیا۔ azul وہ واحد تھیم تھی جو میں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ استعمال کی اور میرے خیال میں یہ تھیم بلاگ کی پہچان بن گئی ہوگی   لیکن پھر بھی ایک ایسی تھیم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہی جو خاص طور پر تیار کی گئی ہو اور اس میں “سادگی و پرکاری” کا حسین امتزاج بھی ہو۔ اس ضرورت کو میرے عزیز دوست اور مشہور ڈیزائنر خاور بلال نے شدت سے محسوس کیا اور نہ صرف اس جانب توجہ دلائی بلکہ ایک نئی تھیم کو خود سے ڈیزائن کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اور گزشتہ ماہ انہوں نے ایک تھیم ڈیزائن کر کے ارسال کی اور یوں یہ نئی تھیم ڈیولپمنٹ کے مرحلے سے گزرنے کے لیے برادر ساجد اقبال کے پاس پہنچی جنہوں نے بہت عرق ریزی سے اسے حقیقت کے قالب میں ڈھالا ہے۔
میں خاور بلال اور ساجد اقبال دونوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت اس تھیم پر لگایا۔

میرے لیے تھیم کی خاص بات اس کی سادگی و رفتار ہے۔ امید ہے کہ تمام قارئین کو پسند آئے گی۔ اس میں کمی بیشی ضرور ہوگی اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر قارئین اس جانب توجہ دلائیں تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ تھیم کے ساتھ ساتھ اس بلاگ کو تحاریر کے حوالے سے بھی منفرد بناؤں۔

علاوہ ازیں اب تک میرے بلاگ پر جتنی تھیمز استعمال ہو چکی ہیں انہیں بھی افادۂ عام کے لیے پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ منظر نامہ پر پیش کی گئی کچھ تھیمز یہاں ملاحظہ کیجیے۔

بلاگ مسائل
جمعہ 11 جون کو دنیائے کھیل کے بڑے میلوں میں سے ایک “فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2010ء” کا آغاز ہوا اور اس حوالے سے ایک تحریر اس بلاگ کی زینت بنی۔ قارئین کے تبصرے بھی آئے لیکن بدقسمتی سے ہفتہ 12 جون کو کسی تکنیکی خامی کے باعث بلاگ اپنی جمعرات 10 جون والی پوزیشن پر واپس چلا گیا اور یوں فٹ بال ورلڈ کپ کے حوالے سے تحریر “گووووووول” بمعہ تبصرہ جات غائب ہو گئی۔ یہی صورتحال فلمستان اور وکی نامہ پر بھی رہی۔ فلمستان پر آخری تحریر بغیر تدوین شدہ صورت پر واپس گئی اور وکی نامہ چند روز تک اپ ڈیٹ نہ ہونے کے باعث کسی “نقصان” سے محفوظ رہا لیکن جیسے ہی تبدیلیاں کیں تو وہ بھی اپنی پچھلی پوزیشن پر واپس چلا گیا۔ یوں میں گزشتہ کئی روز سے ایک پریشانی میں مبتلا رہا۔

اس سلسلے میں برادر ساجد اقبال، جن کا میں ممنون احسان ہوں کہ ابتداء سے لے کر آج تک ابوشامل ڈاٹ کام اور ذیلی بلاگز کے لیے بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں، نے اپنے قیمتی وقت میں سے چند دن نکالے اور بالآخر بدھ 16 جون کو بالآخر تمام بلاگز کو مطلوبہ حالت میں واپس لے آئے۔ تاہم اب بھی ممکن ہے کہ چند مسائل موجود ہوں جیسا کہ تبصروں کا شامل نہ ہونا وغیرہ۔ اس لیے میری قارئین سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی مسئلے کی نشاندہی ضرور کریں۔

میں ان تمام احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مسئلے کی جانب توجہ دلائی اور اس دوران ابو شامل ڈاٹ کام و ذیلی بلاگز کو ملاحظہ کر کے پریشانی کا شکار ہونے والے ساتھیوں سے معذرت خواہ بھی ہوں۔ اب تمام قارئین ابوشامل ڈاٹ کام اور تمام ذیلی بلاگز بالکل درست حالت میں دیکھ سکتے ہیں۔ بلکہ فلمستان پر نعمان یعقوب کی نئی تحریر “شٹر آئی لینڈ” سے محظوظ بھی ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وکی نامہ پر کئی معلوماتی مضامین بھی آپ کے منتظر ہیں۔

آخر میں ایک مرتبہ پھر میری قارئین سے گزارش ہے کہ بلاگز پر کسی بھی مسئلے کی صورت میں مندرجہ ذیل پتے پر ای میل کریں، تاکہ مسئلے کو فوری حل کرنے کی کوشش کی جائے۔
fahad [at] abushamil.com

ہم چھوڑ چلے ہیں محفل کو
ارے نہیں نہیں، عنوان سے یہ مت سمجھیے کہ میں “اردو محفل” کو چھوڑ گیا ہوں، بلکہ یہ داستان ہے مشہور زمانہ فیس بک کو چھوڑنے کی۔

پاکستان میں فیس بک پر عائد پابندی ہٹائی گئی، چیک کرنے کے لیے فیس بک کی طرف نظر دوڑائی لیکن نجانے کیوں دل ایک عجیب سی کیفیت سے دوچار تھا، ایک احساس جرم تھا، دل آمادہ نہیں ہو پا رہا تھا اس کے استعمال پر۔ کئی بہانے آئے، حقائق سے لاکھ نظریں چرانے کی کوشش کی لیکن احساس جرم دل پر غالب رہا۔ پھر اچانک ہی فیس بک انتظامیہ کا ایک بیان نظر سے گزرا کہ انہوں نے مخصوص صفحات تک پاکستانی صارفین کی رسائی بند کر دی ہے اور قبول کیا ہے کہ وہ صفحات بدستور فیس بک پر موجود ہیں جو پاکستان میں فیس بک پر پابندی کی وجہ بنے۔

فیس بک انتظامیہ کے اس بیان کے بعد تو یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ انہیں اپنے کروڑوں مسلمان صارفین کا بالکل خیال نہیں ہے۔ اس کے مقابلے میں یہ بات پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ فیس بک انتظامیہ نے یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے خلاف اور نازیوں کے حق میں صفحات حذف کیے ہیں جو اس کے دوغلے طرز عمل کو ظاہر کرنے کے لیے کافی ہیں۔

گو کہ یہاں بیٹھ کر اس کے خلاف رونا کچھ اچھا نہیں لگتا،وہ یہودی ہیں یا کتنے یہودی نواز ہیں، ان کے ساتھ کیسا رویہ رکھتے ہیں اور ہمارے ساتھ کیسا، یہ سب ان کی مرضی پر منحصر ہے لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ ایک پیشہ ورانہ ادارے کی حیثیت سے انہیں یہ بات زیب نہیں دیتی کہ اس طرح کا طرز عمل اختیار کریں اور ایک طرف جھکاؤ رکھیں۔ میرے خیال میں مارک زکربرگ عمر کے ساتھ ذہنی طور پر بھی ابھی اتنا بڑا نہیں ہوا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ فیس بک خود سنبھالنے کے بجائے کسی پیشہ ور شخصیت کے حوالے کرے جو اپنے تجربات کی روشنی میں ایک سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو بہتر انداز میں چلائے۔

میرے بلاگ (اور وکی نامہ اور فلمستان پر بھی) 60 سے 70 فیصد ٹریفک فیس بک کی مرہون منت تھا۔ اس لیے فیس بک سے اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنے کا فیصلہ میرے لیے بہت مشکل معاملہ تو رہا لیکن میں یہ کر گزرا، الحمد للہ، مجھے اس پر کوئی غم یا افسوس نہیں ہے۔ جب کوئی میرے احساسات کا خیال نہیں رکھتا تو میں کیوں اس سے چپکا رہوں۔

اب اس پوسٹ کے ذریعے آپ کے پاس یہ پیغام بھی پہنچاتا ہوں کہ مجھ سے رابطے کے لیے جو احباب فیس بک استعمال کیا کرتے تھے، انہیں مایوسی ہوگی کیونکہ اب میرا فیس بک کھاتہ فعال نہيں رہا بلکہ میں نے اسے حذف کر دیا ہے۔ اب میں ٹویٹر اور گوگل بز پر منتقل ہو چکا ہوں۔ آپ دونوں سائٹس پر میرے پروفائل یہاں اور یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں اور ابوشامل ڈاٹ کام، وکی نامہ اور فلمستان کے حوالے سے اپ ڈیٹ رہ سکتے ہیں۔ مجھے قوی امید ہے کہ قارئین فیس بک کی طرح یہاں بھی مجھ سے رابطے میں رہیں گے۔

اہم روابط

میرا ٹویٹر پروفائل

میرا گوگل بز پروفائل

فیس بک کھاتے کو غیر فعال (deactivate) کیسے کیا جائے؟

فیس بک کھاتے کو حذف (delete) کیسے کیا جائے؟

پاکستانی بلاگنگ کے لیے ایک افسوسناک دن
توہین رسالت پر مبنی خاکے بنانے والوں کو کھلی چھوٹ دینے پر لاہور کی عدالت عالیہ نے معروف ویب سائٹ فیس بک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تو گویا ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا۔ ایک جانب جہاں قدامت پسند طبقوں نے اس فیصلے کو سراہا وہیں روشن خیال طبقہ بھی پیچھے نہ رہا انہوں نے اس پابندی کو دقیانوسی قرار دیا۔ بھلا بلاگرز اس میدان میں کیوں پیچھے رہتے؟ جمعرات، 20 مارچ کو کراچی پریس کلب میں چند انگریزی بلاگرز نے پریس کانفرنس کی اور موقف اپنایا کہ فیس بک پر پابندی بلاجواز ہے اور اس سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس میں اس وقت مسئلہ کھڑا ہو گیا جب صحافیوں کے ایک سوال پر بلاگرز نے فیس بک کی کھلے الفاظ میں مذمت نہیں کی، جس پر صحافیوں اور ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا اور یوں یہ پریس کانفرنس ایک افسوسناک انجام کا شکار ہوئی۔

سب سے پہلے تو یہ بات ذہن میں واضح رکھنی چاہیے کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ آپ کسی کی مقدس شخصیات، مذہب، رنگ، نسل یا ثقافت کو زد پر رکھ کر اس کا مضحکہ اڑائیں۔ اگر آزادی اظہار رائے یہی ہے تو فیس بک نے ہولوکاسٹ کے حوالے سے صفحات کو کیوں حذف کیا؟ اگر ہولوکاسٹ اتنا ہی بڑا مسئلہ ہے تو محض چند ہزار فین کا حامل صفحہ “Everybody draw Muhammad” لاکھوں بلکہ کروڑوں رپورٹس ہونے کے باوجود کیوں نہ حذف کیا گیا؟ فیس بک انتظامیہ کا اس صفحے کو حذف نہ کرنا ہی ان کی دوغلی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس لیے فیس بک انتظامیہ کی ارادوں اور واضح موقف کے بعد عدلیہ کے پاس پابندی عائد کرنے کا فیصلہ دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔

اگر کوئی مجھ ایک ڈیڑھ ہفتہ قبل کہتا تو شاید میرا موقف دوسرا ہوتا لیکن ابھی گزشتہ ہفتے فیس بک انتظامیہ کی جانب سے ہولوکاسٹ کے خلاف ایک صفحے کو فوری طور پر حذف کرنے اور پھر توہین رسالت پر مبنی صفحے کو حذف کرنے نے مجھے اپنا موقف تبدیل کرنے پر مجبور کیا ہے اور میں اور میرے کئی بلاگر ساتھی عدلیہ کے اس فیصلے کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

مجھے بہت زیادہ افسوس ہے کہ ڈاکٹر عواب علوی جیسے معتبر بلاگر کو پریس کانفرنس کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنا موقف درست انداز میں بیان نہیں کرپائے اور بلکہ یہ کہنا زیادہ درست ہوگا کہ صورتحال ان کے قابو سے باہر ہو گئی۔ ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ان جیسے جہاندیدہ آدمی سے کوئی غلطی ہوئی ہے ورنہ آزاد عدلیہ، جمہوریت کی بحالی، آمریت کے خلاف جدوجہد، وکلاء تحریک، بھتہ خوروں کے خلاف قلمی جہاد اور غیر ملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت کے خلاف انہوں نے اپنے بلاگ کو جس طرح استعمال کیا اور عوامی سطح پر شعور اجاگر کیا، اس سے تو یہی اندازہ ہو رہا ہے کہ تو اس متنازع معاملے پر ضرور ان سے کوئی چوک ہوئی ہے، اور وہ غلط ہاتھوں میں چلے گئے۔ سبین محمود اور دیگر افراد جن کے جلو میں بیٹھ کر عواب نے پریس کانفرنس کی، ان کا ماضی اس بات کا شاہد ہے کہ انہیں آئین پاکستان کی اسلامی شقوں سے شدید چڑ ہے۔

اس طرح کی پریس کانفرنس کر کے بلاگرز نے توہین عدالت کا بھی کھلا ارتکاب کیا ہے۔آزادی اظہار رائے کے حق میں پریس کانفرنس کرنے والے شاید اس موقع پر آزاد عدلیہ کو بھول گئے۔ حالانکہ عواب علوی خود آزاد عدلیہ کے لیے ہونے والی جدوجہد کا ہراول دستہ رہے ہیں اور اس میں انہوں نے دل و جان سے محنت کی، لیکن اب عدلیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاج؟ چہ معنی دارد۔

عدلیہ کا یہ فیصلہ مکمل طور پر آئینی تھا، اس میں تکنیکی طور پر کوئی جھول ہو سکتا ہے جیسا کہ کوئی ایسا نظام مرتب کیا جا سکتا تھا جس کے ذریعے محض چند مخصوص صفحوں کو بلاک کیا جائے لیکن توہین رسالت کا قانون موجود ہونے کے باعث بحیثیت مجموعی عدلیہ کا فیصلہ مکمل طور پر آئینی تھا۔ اور اگر عدالت کے کسی فیصلے پر اعتراض بھی ہے تو آپ کو اس کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا حق حاصل ہے، نہ کہ آپ پریس کانفرنس کرکے اپنے لیے بھی مسائل کھڑے کریں اور اپنے موقف کو بھی درست انداز میں بیان نہ کرپائیں۔

نیچے اس پریس کانفرنس میں صحافیوں میں تقسیم کیا گیا پریس ریلیز ملاحظہ  کیجیے، اس پورے اعلامیہ میں کہیں فیس بک انتظامیہ کے خلاف ایک لفظ نہيں کہا گیا۔ میرے خیال میں یہ بہت بڑی غلطی تھی، اور صحافیوں کے سوالات پر بھی ان  کے الٹے جوابات دیے گئے یعنی “وہ ایک الگ معاملہ ہے” اور “آپ چھوٹی چھوٹی  باتوں کو ایشو بنا دیتے ہيں”۔ اس طرح کے جوابات دے کر یہ امید رکھنا کہ  پریس کانفرنس کامیاب ہوگی اور لوگ آپ کا مدعا سمجھیں گے،محض خام خیالی ہے۔

بلاگرز کی پریس کانفرنس کا پریس ریلیز، بڑے سائز میں دیکھنے کے لیے تصویر پر کلک کیجیے