فلمستان - نئے ڈومین پر

اردو بلاگستان میں موضوعاتی بلاگنگ کے آغاز کی خواہش کا اظہار کافی عرصے سے ہوتا رہا ہے اور اس ضمن میں چند پس پردہ کوششیں بھی کی گئیں لیکن وہ مشہور زمانہ سرخ فیتے کا نشانہ بن گئیں اور یوں ' بن کھلے مرجھانے' والا معاملہ ہو گیا 🙂

بلاگستان کے چند اراکین مختلف مواقع پر فلموں کو اپنی تحاریر کا موضوع بناتے رہتے ہیں۔ اسی دوران ایک مرتبہ فلم ریویوز پر بلاگ بنانے کا خیال آیا اور یوں ساتھیوں کے تعاون کی یقین دہانی نے اس خیال کو حقیقت کا جامہ پہنایا۔

سب سے پہلے تکنیکی پہلو پر نظر ڈالی گئی اور چند ہی روز میں ابوشامل ڈاٹ کام کے ایک ذیلی ڈومین پر فلمستان کا آغاز ہوا۔ تکنیکی شعبے میں ساجد اقبال اور محمد اسد نے بہت تعاون کیا جبکہ تحاریر کے سلسلے میں جعفر حسین، نعمان یعقوب، عمیر ملک اور خاور بلال نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور عملی طور پر اس میں وقتا فوقتا اپنا حصہ ڈالا ہے۔

یوں موضوعاتی بلاگ کا خواب ایک حقیقت کا روپ دھارنے لگا اور اس منفرد بلاگ پر روز افزوں قارئین و تبصرہ نگاروں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ میری خواہش تھی کہ آزمائشی دور پورا ہونے کے بعد اسے مکمل طور پر ایک الگ بلاگ کی حیثیت دی جائے تاکہ اس کی انفرادیت میں مزید اضافہ ہو۔ اسی سلسلے میں برادر ساجد اقبال کی رہنمائی میں فلمستان کو ایک نئے ڈومین پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہت سارے کرم فرماؤں کو ڈاٹ انفو والی ڈومین کچھ کھٹک رہی ہوگی لیکن یہ "best available" ڈومین تھی 🙂 اس لیے اسی پر گزارہ کریں ویسے بھی اصل چیز بلاگ کی انفرادیت اور اس کا مواد ہے۔

فلمستان کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے چند قارئین کی جانب سے تجاویز موصول ہوئی ہیں جن میں قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ جلد آپ کو فلمستان مزید بہتر انداز میں نظر آئے گا۔

آخر میں میں فلمستان کے تکنیکی معاونین، تحریری معاونین اور بہتری کے لیے تجاویز دینے والے افراد کا بے حد مشکور ہوں جو اپنا قیمتی وقت دے رہے ہیں۔

فلمستان کے لیے تکنیکی و دیگر تجاویز کا بھی خیر مقدم کیا جائے۔ فلمستان کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لیے اسے ٹویٹر پر فالو کیجیے۔

فلمستان ڈاٹ انفو

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

17 تبصرے

  1. نئی ڈومین کی مبار کو ہو جی
    امید ہے یہ قدم فلمستانیوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا
    🙂

  2. میری طرف سے بھی مبارکباد قبول فرمائیے. گو کہ میرا فلمستان کے لئے کچھ لکھنے کا ارادہ تھا، اور میں نے دعویٰ بھی کیا تھا، مگر لکھ نہ سکا، اس کے باوجود اس پراجیکٹ کو ترقی کرتے ہوئے دیکھنے پر مجھے بہت خوشی ہے.

  3. مبارک ہو جناب۔ بیسٹ وشز فار نیو ڈومین اینڈ نیو پراجیکٹ

  4. عثمان says:

    بہت مبارک ہو جناب!
    ویسے کس قسم کی فلموں کا ریویو کرنے کی اجازت ہے؟
    میرا مطلب ہے کہ میں ہر قسم کی فلمیں دیکھتا ہوں. اس ہر قسم میں "وہ" والی قسم بھی شامل ہے.
    تو پھر کیا اجازت ہے؟ 🙂

    • ”وہ“ دیکھنے کیلیے کیا آپ کسی اور سے اجازت لیتے ہیں؟ 😛

      • عثمان says:

        جناب دیکھنے کے لئے تو اجازت کی ضرورت نہیں۔ لیکن فلمستان پر تبصرہ کرنے سے پہلے اجازت لینا ہی بہتر ہے۔ ورنہ ایسا نہ ہو کہ نقص اخلاقیات کے جرم میں پکڑا جاؤں۔۔۔ 🙂

  5. فلمستان کی نئے ڈومین پر منتقلی بہت مبارک ہو.

  6. فیصل says:

    مبارک ہو جناب. امید ہے یہ بلاگ مزید ترقی کریگا. ویسے آجکل تو بلاگستان میں بس یہیں سے اچھی خبریں آتی ہیں.

  7. بہت مبارک ہو جناب... نئی ڈومین پہ نئے ریویو کے ساتھ جلد ہی حاضر ہونے کی کوشش کروں گا. 🙂

  8. برادر ابوشامل یہ پلگ ان ملاحظہ کیجیے گا.
    ورڈ پریس پلگ ان Urdu Date-Time
    http://auraq.urdutech.com/?p=1422

  9. بدتمیز says:

    ایک اور اچھی خبر جی. نیا ڈومین کھل نہیں رہا، کیوں؟

  10. یہاں بھی ایک ہفتہ سے نہیں کھل رہا یہ ایرر آرہا ہے.
    Oops! This page appears broken. DNS Error - Server cannot be found.

  11. تمام احباب کو خیر مبارک ۔۔
    مسئلے کی نشاندہی کرنے والے ساتھیوں کا بہت شکریہ۔ اس پر کام جاری ہے۔ امید ہے جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

  12. بہت بہت مبارک ہو جی

  1. July 17, 2010

    [...] This post was mentioned on Twitter by Urdu Blogz, Abu Shamil. Abu Shamil said: ابوشامل - فلمستان – نئے ڈومین پر http://bit.ly/bDtwn0 [...]

  2. September 8, 2010

    [...] بلاگستان کے چند اراکین مختلف مواقع […] Read more at: ابوشامل This post [...]

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.