یہ کون سا فونٹ ہے؟ 2
آج صبح اخبارات کا پلندہ ملا، صفحات پلٹتے پلٹتے ایک حکومتی اشتہار پر اچانک نظر پڑی، ماتھا ٹھنکا کہ یہ تو کچھ دیکھا بھالا فونٹ لگتا ہے اور فوراً ہی جائزہ لیا تو شک یقین میں بدل گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے اس اشتہار میں معروف ایرانی سافٹ ویئر میر عماد کا استعمال کیا گیا ہے۔ میر عماد معروف ایرانی خطاط میر عماد قزوینی کے خط کی طرز پر بنایا گیا ایک خوبصورت سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے کسی بھی ورڈ پروسیسر میں با آسانی خطاطی کی جا سکتی ہے۔ اس میں کشیدہ و کشش کے علاوہ نکات و اعراب کی جا بجائی کی سہولت بھی موجود ہے۔ سافٹ ویئر مریم سافٹ نامی ادارے کا تیار کردہ ہے اور معقول قیمت پر ان کی ویب سائٹ سے دستیاب ہے۔
البتہ آپ اسی خط (فونٹ) کی طرز پر تیار کردہ اردو عماد نستعلیق استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بعینہ وہی خط ہے جو میر عماد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں اردو کے لیے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے اردو کے چند مخصوص الفاظ کی شمولیت وغیرہ۔
میر عماد کا بیٹا ورژن ان کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اردو عماد نستعلیق یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں









اسلام و علیکم عمار بھائی
میں فونٹس کی متعلق ٹھوڑی انفارمیشن چاہتا ہو .. میں نے پی ڈی ایف میں کچھ فونٹس کو استعمال کیا ہے .. میں نے نوٹ کیا ہے کے عماد و علوی نستعلیق بھاری سے فانٹ ہیں .. ریم میموری و کیشے اضافی استعمال ہو رہی ہوتی ہے
جبکہ وہی نفیس و اردو ویب نسخ ہلکے محسوس ہو رہے ہیں .. علوی و عماد یہ بہت خوبصورت فونٹس ہیں .. پر ویب بھی ان کے استعمال اکثر بھاری محسوس ہورہی ہوتی ہے .. شاید آپ نے بھی یہ نوٹ کیا ہو .. پر اس بارے میں آپ کی رائے جاننا چاہتا ہوں
[جواب]
ابوشامل Reply:
July 7th, 2009 at 17:32
بھائی میں عمار نہیں۔
علوی و جمیل نستعلیق کیونکہ لگیچرز کی بنیاد پر بنے ہیں اس لیے معمولی سے بھاری ضرور ہیں لیکن اتنے زیادہ نہیں کہ کمپیوٹر کی کارکردگی کو نقصان پہنچائیں۔ آپ شاید نفیس نسخ کہنا چاہ رہے تھے کیونکہ نفیس نستعلیق تو بہت بھاری فونٹ ہے۔ میں نے آپ کے تبصرے میں نفیس نستعلیق کے بجائے نفیس نسخ کر دیا ہے۔ ٹھیک؟
[جواب]
فونٹ فریادی ہے کس کی شوخی ء تحریر کا
[جواب]
فونٹ فریادی ہے کس کی شوخیء تحریر کا
[جواب]
بلکل ٹھیک ابو شامل بھائی
[جواب]