غازیان کردار کی ضرورت
کوئی دعوت بھی اگر صرف لفظی دعوت ہو، اور اس کے ساتھ اخلاقی زور موجود نہ ہو تو وہ کیسی ہی زریں کیوں نہ ہو، اور تھوڑی دیر کے لئے دلوں پر کتنا ہی سحر کیوں نہ طاری کر لے، آخر کار دھویں کے مرغولوں کی طرح فضا میں تحلیل ہو جاتی ہے، تاریخ پر محض الفاظ سے کوئی اثر نہیں ڈالا جا سکا ہے، اور اکیلی زبان کبھی کوئی انقلاب نہیں اٹھا سکی ہے، الفاظ بھی جبھی موثر ہوتے ہیں جب کہ عمل کی لغت کی رو سے ان کے کوئی معنی ہوں، زبان کا جادو صابن کے سے خوشنما جھاگ اور بلبلے تو پیدا کر سکتا ہے، مگر یہ بلبلے کسی ایک ذرہ خاک کو اپنی جگہ سے نہیں ہلا سکتے، اور ساتھ کے ساتھ مٹتے چلے جاتے ہیں، دلیل جب کردار کے بغیر آئے، اپیل جب اخلاص سے خالی ہو، اور تنقید جب اخلاقی لحاظ سے کھوکھلی ہو تو انسانیت اس سے متاثر نہیں ہوا کرتی۔ کردار کی اخلاقی طاقت ہی کسی دعوت میں اثر بھرتی ہے۔ عمل کی شہادت کے بغیر زبان کی شہادت بے کار ہوتی ہے۔
نعیم صدیقی کی ‘‘محسن انسانیت’’سے اقتباس








جناب اس دور کو اس اسوہ حسنہ کی ضرورت ہے جس نے پندرہ سو سال قبل عرب میں انقلاب برپا کیا۔ آپ کو امام مہدی کی ضرورت ہے-
گفتار کا غازی بن تو گیا کردار کا غازی بن نہ سکا
اس ایک مصرعہ میں ہماری مساجد کے کان پھاڑتے سپیکر، قائدین کی دھواں دھار تقریریں، کالم نگاروں کی نگارشات سب آجاتے ہیں۔
آپ کے بلاگ پر تلاش کا ڈبہ غائب ہے، اسے جلد حاضر کریں..
توجہ دلانے کا شکریہ۔ میں سمجھا تھا تھیم کا حصہ ہوگا لیکن اسے الگ سے شامل کرنا پڑا ہے۔
شکریہ ورنہ میں فائر فاکس سرچ پلگ ان بنانےکے بارے میں سوچ رہا تھا..
ابوشامل صاحب تھیم عمدہ لگ رہی ہے.. لیکن آئی فون پر ایک بھی لفظ دکھائی نہیں دے رہا. خیر آئی فون کے صارفین تو بہت کم ہیں لیکن ہوسکتا ہے سفاری میں بھی پوری غائب ہو اور دوسرے موبائل براؤزر میں بھی یہی حال ہو.. سوچا آپ کی توجہ دلا دی جائے.
بہت شکریہ برادر! میں فوری طور پر اس مسئلے کی جانب توجہ دیتا ہوں۔ نشاندہی کرنے پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔
بہت عمدہ اقتباس ہے
آپ کا تبصرہ اسپیم میں چلا گیا تھا۔ اب قارئین کے تبصروں کی وجہ سے اسپیم پیغامات پر بھی نظر ڈالنا پڑتی ہے کہ کہیں کوئی تبصرہ رہ نہ جائے۔