نئی تھیم

کسی بھی بلاگ کے مندرجات کے علاوہ اس کے لیے سب سے اہم چیز "تھیم" ہوتی ہے کیونکہ آپ کی تحاریر کیسی نظر آتی ہیں اس کا تمام تر انحصار تھیم پر ہوتا ہے۔ اگر آپ کا بلاگ ورڈپریس پر ہے تو آپ کے لیے تھیم کے انتخاب کا معاملہ اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ورڈپریس کے لیے موجودہ تھیمز کی تعداد لاکھوں میں نہیں تو ہزاروں میں ضرور ہوگی۔ 2007ء میں بلاگنگ کے آغاز کے ساتھ ہی تھیمز کی "آمد و رفت" کا سلسلہ جاری رہا جو ایک سال قبل نئے ڈومین "ابوشامل ڈاٹ کام" پر منتقلی کے بعد تھم گیا۔ azul وہ واحد تھیم تھی جو میں نے ایک سال سے زیادہ عرصہ استعمال کی اور میرے خیال میں یہ تھیم بلاگ کی پہچان بن گئی ہوگی 🙂 لیکن پھر بھی ایک ایسی تھیم کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہی جو خاص طور پر تیار کی گئی ہو اور اس میں "سادگی و پرکاری" کا حسین امتزاج بھی ہو۔ اس ضرورت کو میرے عزیز دوست اور مشہور ڈیزائنر خاور بلال نے شدت سے محسوس کیا اور نہ صرف اس جانب توجہ دلائی بلکہ ایک نئی تھیم کو خود سے ڈیزائن کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اور گزشتہ ماہ انہوں نے ایک تھیم ڈیزائن کر کے ارسال کی اور یوں یہ نئی تھیم ڈیولپمنٹ کے مرحلے سے گزرنے کے لیے برادر ساجد اقبال کے پاس پہنچی جنہوں نے بہت عرق ریزی سے اسے حقیقت کے قالب میں ڈھالا ہے۔
میں خاور بلال اور ساجد اقبال دونوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت اس تھیم پر لگایا۔

میرے لیے تھیم کی خاص بات اس کی سادگی و رفتار ہے۔ امید ہے کہ تمام قارئین کو پسند آئے گی۔ اس میں کمی بیشی ضرور ہوگی اور مجھے بہت خوشی ہوگی اگر قارئین اس جانب توجہ دلائیں تاکہ اسے بہتر بنایا جا سکے۔ میری پوری کوشش ہوگی کہ تھیم کے ساتھ ساتھ اس بلاگ کو تحاریر کے حوالے سے بھی منفرد بناؤں۔

علاوہ ازیں اب تک میرے بلاگ پر جتنی تھیمز استعمال ہو چکی ہیں انہیں بھی افادۂ عام کے لیے پیش کرنے کا ارادہ ہے۔ منظر نامہ پر پیش کی گئی کچھ تھیمز یہاں ملاحظہ کیجیے۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

18 تبصرے

  1. نبیل says:

    ہمم۔۔
    تھیم سادہ اور سبک رفتار ضرو ر ہے لیکن اسے مزید دیدہ زیب بنایا جا سکتا ہے۔
    آپ کے بلاگ کے اعزازات کی گرافکس کی چوڑائی سائیڈ بار کے مطابق نہیں ہے۔ انہیں کہیں اور پلیس کر دیں، یا دونوں گرافکس کا سائز کم کرکے انہیں ایک ساتھ رکھدیں۔
    سائیڈ بار کی وجٹس میں اگر راؤنڈڈ کارنر ہوں اور اس میں ڈراپ شیڈ ہوں تو اچھا نظر آئے گا۔
    بہرحال خاور بلال اور ساجد اقبل کا شکریہ کہ وہ اتنا اچھا کام کر رہے ہیں۔

  2. بہت زبردست تھیم ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے . میں اپنے بلاگ کے لئے خود سادہ سی تھیم بنانے کا کب سے سوچ رہا ہوں .

  3. کسی بھی تھیم میں بہتری کی گنجائش موجود ہوتی ہے، کسی چیز کو حرف آخر تو نہیں کہہ سکتے۔ اس تھیم پر شاید ڈیزائنر نے اپنی بہترین کوشش کی ہو گی، لیکن میں اپنی طرف سے ایک دو تجاویز دینا چاہوں گا، جنہیں ضروری نہیں لاگو کیا جائے۔

    سائیڈ بار میں جو رنگ ہیں وہ بہت ہی سادہ ہیں، انہیں اگر ہلکا سا چمکیلا بیک گرائونڈ دے دیا جائے ، یا گریڈیننٹ بیک گرائونڈ دے دیا جائے تو مزید نکھار آسکتا ہے۔ تاہم بلاگ کا اوپری حصہ نہایت عمدہ ہے ۔ نیوی گیشن بہترین ہے۔ اگر ذمرہ جات کی دوسری نیوی گیشن بار بنا دی جائے تو اور عمدہ ہو گا۔ فوٹر میں بھی بہتری لائی جا سکتی ہے۔
    میں جلد ہی ورڈ پریس کی نئی ڈیفالٹ تھیم ٹونٹی ٹین پر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں اگر اسے مکمل کر پایا تو جلد ہی آپ اسے اردو بلاگز پر دیکھیں گے۔
    والسلام۔

  4. تھیم اچھی ہے اور سادہ ہے لیکن مجھے پہلے والی تھیم پسند تھی. بہر کیف تبدیلی بھی اچھی چیز ہے جو آنکھوں کو بھاتی ہے.

  5. مجھے سادہ چيزيں پسند ہيں خواہ کھانا ہو لباس ہو گھر ہو دفتر ہو مگر ہو باترتيب اور سُبک رفتار کا ساتھ دينے والا ۔ اس لحاظ سے يہ سانچہ اچھا ہے

  6. ماشا اللہ بہت خوبصورت اور سادہ تھیم ہے. کچھ زیادہ ہی سادہ ہے لیکن دیکھنے میں اچھی ہے بہت.
    جو تبدیلیاں اوپر دوستوں نے بنائی ہیں وہ بھی ٹرائی کیجئے گا.

  7. فیصل says:

    بہت اچھے جناب. میں نے بھی رنگ برنگی تھیمز سے کافی عرصے سے جان چھڑا لی ہے. اصل بات تو تحریر ہے، اچھی نہ ہو تو تھیمز کا فائدہ نہیں اور اگر اچھی ہو تو تھیمز کی کیا ضرورت؟ آپ کو بھی ضرورت نہیں.
    🙂

  8. ًمحمد راشد says:

    بہت ہی اچھی تھیم ہے .

  9. تیری سادگی میں اتنا حسن ہے، سنگھار میں کیا ہو گا

    بہت اچھی تھیم ہے.

  10. جناب تھیم عمدہ ہے.. سادہ اور تیز .. فیڈورا فائر فاکس میں استعمال کرتے ہوئےں ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے کہ "شہ سرخی" میں تھیم کا تھ لاپتہ ہے.

    • style.css میں لائن نمبر 60 میں درج ذیل اضافہ تھیم کی تھوتھنی کے مرض کا علاج ہو سکتا ہے.
      line-height:60px;

      تھیم کی سادگی کے نام:
      عارض و لب سادہ رہنے دو
      تاج محل پہ رنگ نہ ڈالو

      • تجویز کیلیے بہت شکریہ ابن سعید. اس 'فکس' میں ایک خامی ہے، وہ یہ کہ 2 یا اس سے زیادہ لائنز کی صورت میں بین السطور فاصلہ (60پکسل) انتہائی زیادہ ہو جائیگا.

  11. عثمان says:

    بھائی جی...
    یہ سب باتیں تو ٹھیک ہیں. لیکن میرے جیسے نئے بندے کے لئے یہ معلومات ناکافی ہیں.

  12. تھیم سادہ اور پروقار ہے، البتہ مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ میں ورڈ پریس والوں کا بلاگ ڈاٹ کام استعمال کررہا ہوں، میرے لئے نوری نعتعلق فونٹ ایڈ کرنے کا کوئی آسان طریقہ تو بتائیں۔

  13. تمام احباب، جنہوں نے تھیم کو پسند کیا اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی قیمتی آراء سے نوازا، ان کا بہت بہت شکریہ۔ آپ کی تجاویز نوٹ کر لی گئی ہیں، ان میں سے قابل عمل تجاویز پر جلد کارروائی کی جائے گی۔

  14. بہت ہی زبردست تھیم ہے مگر اس کو اور بھی خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔
    سائیڈ بار کو تھوڑا اور خوبصورت بنانے کی ظرورت ہے۔
    مجھے اپنے بلاگ کی لئے ایسی ہی ایک تھیم درکارہے۔
    مدد کرنے والے کا بہت شکریہ۔
    والسلام۔

  1. June 30, 2010

    [...] This post was mentioned on Twitter by Abu Shamil, Urdu Blogz. Urdu Blogz said: Post: نئی تھیم http://bit.ly/avUAPx [...]

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.