تعارف، وکیپیڈیا اور اردو کی تنصیب

اردو ٹیک پر بلاگنگ کے دوران تمام عرصہ تکنیکی مسائل سے نمٹنے میں گزرا اور ڈیڑھ سال میں کم از کم اتنا تو سیکھ لیا کہ ورڈ پریس پر مبنی بلاگ لکھنے کے لیے کیا کچھ ضروری ہے۔ جب بلاگنگ کا آغاز کیا تھا تو تھیم اور پلگ ان کے بارے میں کچھ معلوم نہ تھا لیکن اب کم از کم اتنا تو معلوم ہے ہی 🙂 ۔
خیر! جب نئے ڈومین اور ہوسٹنگ پر بلاگ منتقل کیا تو سوچ لیا تھا کہ ذاتی تعارف، کمپیوٹر پر اردو سپورٹ کی انسٹالیشن اور اردو وکیپیڈیا پر اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے صفحات میں کچھ اضافہ ضرور کروں گا۔ اس لیے ذاتی تعارف کا دائرہ بھی کچھ وسیع کیا ہے جبکہ اردو وکیپیڈیا کے تعارف اور وہاں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی کچھ آگاہی فراہم کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ اسی سلسلے میں میں نے سائیڈ بار میں ایک اضافہ بھی کیا ہے جہاں قارئین اردو وکیپیڈیا پر میری تازہ ترین سرگرمیوں سے آگاہ رہ سکیں گے۔ کمپیوٹر پر اردو سپورٹ کی انسٹالیشن پر بھی کچھ لکھنے کی کوشش کی ہے۔ اس میں اردو فونٹس کے حوالے سے بھی تھوڑا بہت لکھا ہے تاکہ نو آموز صارفین اردو فونٹس کے ارتقاء کے بارے میں کچھ جان سکیں۔ ویسے مجھے اس بارے میں کچھ زیادہ معلومات نہیں ہیں اس لیے بجائے گہراہیوں میں جانے کے موٹی موٹی باتوں سے ہی کام چلایا ہے۔ اردو وکیپیڈیا یا کمپیوٹر میں اردو سپورٹ کے حوالے سے صفحات میں کچھ اضافے یا مزید معلومات کے خواہاں افراد بلا جھجک تبصرے کے ذریعے اپنی خواہش کا اظہار کر سکتے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے:
تعارف
اردو وکیپیڈیا
Urdu language support
(نوٹ: تھیم کے کسی مسئلے کے باعث صفحات (Pages) پر تبصرے ظاہر نہیں ہو رہے۔ تکنیکی مسائل سے نابلد ہونے کے باعث فی الحال مجھے اس مسئلے کا حل نہیں معلوم۔ جو افراد ان تینوں تحاریر پر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں وہ زیر نظر تحریر کو "تختۂ مشق" بنا سکتے ہیں 🙂 )

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

9 تبصرے

  1. ریحان says:

    سلام ابو شامل بھائی

    وہ ہم نہیں ہیں بھائی جانے کون ہے جو ہمارے نام سے شرارت کر رہا ہے

  2. بہت خوشی ہوئی فہد صاحب کہ آپ نے اپنا اوروکیپیڈیا کا تعارف تفصیل سے لکھ دیا۔
    صفحات پر تبصروں کی اجازت دینی پڑتی ہے، آپ آپشنز وغیرہ میں تلاش کریں ضرور مل جائیں گے۔

  3. شکریہ وارث صاحب!
    میں نے اپنی پوری کوشش کر لی ہے، لیکن یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اب 'بڑی سرکار' سے معلوم کریں گے تو پتہ چلے گا۔

  4. مکی says:

    اردو سلیکس پراردو وکیپیڈیا پر ایک صفحہ ہونا چاہیے..

    • بالکل ہونا چاہیے۔ آپ انگریزی وکیپیڈیا پر اوبنٹو پر موجود مضمون ایک مرتبہ ملاحظہ کر لیجیے۔ اس میں جو معلومات درج کی گئی ہیں وہی اردو سلیکس کے حوالے سے مجھے دے دیں۔ میں ایک مضمون بنانے کی کوشش کروں گا۔

  5. فیصل says:

    مکی بھائی خود لکھیں نا 🙂

  6. فیصل says:

    آپ نے اردو وکی پیڈیا پر اتنا کام کیا ہے، میں دیکھ کر حیران رہ گیا. آپکو مبارکباد تو کیا دوں مجھے تو خود سے شرم آ رہی ہے کہ میں نے ساری عمر بھی اتنا کام نہیں کیا.

    • ارے فیصل بھائی کیوں شرمندہ کر رہے ہیں۔ ہم نے تو اپنا فرض سمجھ کر اپنی حیثیت کے مطابق کچھ حصہ ڈالا اور اب دوبارہ کوشش میں ہیں کہ کچھ سلسلہ جوڑا جائے۔
      باقی مکی بھائی کی جانب سے اس سلسلے میں ابھی تک تو کوئی پیشرفت نظر نہیں آئی، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے؟ 🙂

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.