پاکستان کا بلاگستان – بی بی سی پر پاکستانی بلاگستان کا جائزہ

پاکستان کا بلاگستان بھی پاکستان جیسا ہی ہے۔ قدامت و جدیدیت پسندی کے درمیان جھولتا، اردو اور انگریزی میڈیم کے درمیان منقسم، شدت جذبات سے لبریز، رنگارنگ اور بہت ہی دلچسپ۔

یہ الفاظ ہیں معروف اردو بلاگر نعمان یعقوب کے اس جائزے کے جو 8 مارچ 2010ء کو بی بی سی اردو پر شایع ہوا۔ ویسے تو یہ پورا مضمون ہی پڑھنے کے قابل ہے جس میں انہوں نے بلاگستان کا بہت خوب نقشہ کھینچا ہے لیکن اس میں میرے لیے جو بات انتہائی مسرت کی ہے وہ میری رائے کا شامل ہونا ہے اور اس کے لیے میں برادر نعمان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے جن بلاگرز کا انٹرویو لینا مناسب سمجھا اس میں مجھے بھی شامل کیا۔

باقی آپ یہ مضمون پڑھ کر ہی اندازہ لگا لیں گے کہ انہوں نے موضوع کا کس عمدگی سے احاطہ کیا ہے۔

میری نعمان سے بھی گزارش ہے اور بی بی سی اردو والوں سے بھی کہ کم از کم سہ ماہی یا پھر ماہانہ بنیادوں پر پاکستانی بلاگستان (اردو و انگریزی) کا ہلکا سا جائزہ پیش کر دیں تو اس سے بلاگز کو بہت ترویج ملے گی۔ گو کہ بی بی سی اردو پاکستان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اردو ویب سائٹس میں سے ایک ہے لیکن اس کے باوجود بی بی سی کے بلاگز اتنے معروف نہیں ہیں جتنا کہ دیگر اردو بلاگز ہیں اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستانی بلاگرز خصوصاً اردو بلاگرز کو آگے بڑھایا جائے۔

آپ نعمان یعقوب کا لکھا گیا پورا مضمون یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں:

پاکستان کا بلاگستان

Google Buzz

ٹیگز: ، ، ، ، ، ،

اب تک 20 تبصرے کیے گئے

  1. نبیل

    مضمون کے بارے میں بتانے کا شکریہ فہد۔ واقعی بہت مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ لیکن کیا بی بی سی والے ہائپرلنک دینے سے منع کرتے ہیں؟

    • جی نبیل بھائی! مجھے بھی کچھ ایسے ہی لگتا ہے۔ پہلے بھی مختلف موضوعات پر بلاگستان کے جائزے پر جو بی بی سی پر مضامین پیش کیے گئے ہیں ان میں بلاگز کا ربط نہیں دیا گیا تھا اور میرا پاکستان کو بھی یہی شکایت تھی۔

  2. اسماء پيرس

    مبارک ہو جی آپکو اور نعمان صاحب کو بھی

  3. خوب محنت کی نعمان نے۔ اتنا جمع جتھا نکال ڈالا۔ اور آپ خوش ہوئے، مبارک ہو۔

    • نعمان نے واقعی بہت محنت کی ہے اس مضمون کے لیے۔ چند سال قبل اسپائیڈر میگزین میں بھی اردو بلاکنگ کے حوالے سے ان کا ایک مضمون شایع ہوا تھا وہ بھی بہت عمدہ تھا۔

  4. زین

    بہت خوب
    مضمون پڑھ کر بہت خوشی ہوئی .نعمان صاحب اس گرانقدر کاوش پر مبارکباد کے مستحق ہیں.

  5. پاکستانی بلاگنگ کا شجرہ نصب اور انتہائی مفید معلومات کا ذخیرہ بیان کرنے پر برادر نعمان کا بہت شکریہ. ان کی یہ محنت بلاگنگ سے محبت کی عکاس ہے. اتنی لمبی تحریر تو شاید بی بی سی کی بھی یادگار تحریروں میں شمار ہوگی :D

  6. بہت خوب…. نعمان یعقوب نے بہت خوبصورتی سے بیان کیا ہے اور آپ کو بھی مبارک ہو جناب

  7. نعمان کی ایک اچھی کاوش ہے۔ خوب لکھا ہے۔

  8. عبداللہ

    دلچسپ،
    اچھا مضمون ہے اور حقیقت حال کی کافی عمدہ عکاسی بھی کرتا ہے!
    پہلے بھی کئی بار نعمان کا نام بی بی سی پر آچکاہے انہیں ایک بار پھر مبارک :)

  9. بہت اچھا مضمون تھا اور بہت ہی مختصر طور پر اتنا عمدہ جائزہ لکھنے پر نعمان یعقوب بجا طور پر تعریف کے مستحق ہیں.

  10. اردو بلاگز کے بارے میں ایسے مضموں کو اخبار میں بھی شائع کرانا چاہئے

  11. نعمان کو اس تحریر کی وساطت سے ایک دفعہ پھر اتنا عمدہ لکھنے پر مبارکباد۔۔۔

  12. ہمیں بھی مشہوری کا تو شوق هے لیکن همارا کوئی ذکر هی نهیں کرتا
    حالانکه هم بھی بڑے پرانے هیں اس دشت میں
    ابھی کل کی بات لگتی ہے جب نعمان صاحب بلاگنگ کی دنیا میں گوالے کے روپ میں داخل هوئے تھے
    دودھ لسی بیچتے بیچتے بی بی جی کو چنگے لگنے لگے
    ان کی اوّلین پوسٹوں هی سے اجمل صاحب اور کئی دوسروں نے جن میرا پاکستان والے افضل صاحب بھی شامل تھے غالباً؟ اندازا لگا لیا تھا که اندر کوئی رائٹر چھپا هوا هے
    اس وقت اردو کے چالو بلاگروں میں خاور سب سے پرانا ہے
    لیکن ذکر ای کوئی نئیں جی
    ساڈی وی مشهور ی کرو جی

  13. نعمان نے خوب محنت کی ، بی بی سی ہی نہیں دیگر اردو ویب سائٹس کوبھی اس موضوع پر توجہ دینی چاھیے

  14. نعمان نے موضوع کے اعتبار سے کافی معلومات فراہم کی ہیں جن کا آج سے پہلے علم ہی نہیں تھا. خیال تھا کہ بلاگرز شائد تنہا ہوا میں اپنی اپنی پتنگ بلند کئے بیٹھے ہیں. اچھا مضمون شئیر کیا شکریہ

  15. واقعی بہت اچھا لکھا ہے نعمان صاحب نے اور مضمون کا حق ادا کیا ہے۔

  16. فیس بک سے منسلک ہوں

    یہ کونسا پلگ ان ہے جی؟

تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے