پاکستان کی سیاسی جماعتیں- مدد درکار
اردو وکیپیڈیا پر پاکستان کے حوالے سے مقالوں پر کام کرنے کے دوران موجودہ و سابق معروف قومی سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی ضرورت بھی پڑی اور بہت سارے پرچم وکی میڈیا کامنز میں مل گئے لیکن چند جماعتیں ایسی بھی تھیں جن کے پرچم موجود نہیں تھے۔ “اپنی دنیا آپ پیدا کرنے” کا عزم لے کر ناموجود پرچم خود بنانے کی ٹھانی۔ ابتدائی طور پر جن پرچموں کی نشاندہی کی گئی، انہیں معروف اوپن سورس ویکٹر گرافکس سافٹ ویئر انک اسکیپ پر بنایا گیا۔ نتائج آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں، یہ صرف امیچز ہیں، آپ پرچم پر کلک کر کے ویکٹر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں:
اب اس سلسلے کو کچھ مزید آگے بڑھانے کا ارادہ ہے۔ اگر بلاگ قارئین پہلے وکی میڈیا کامنز کے اس زمرے پر ایک نظر ڈالیں، یہاں میرے اور دیگر وکی صارفین کے تیار کردہ پاکستان کی قومی سیاسی جماعتوں کے جھنڈے موجود ہیں۔ اس فہرست کو دیکھنے کے بعد براہ مہربانی نشاندہی کریں کہ وہ کون سی معروف قومی سیاسی جماعتیں ہیں جن کے پرچم موجود نہیں ہیں اور بعد میں ان پرچموں کا کوئی بھی نمونہ پیش کر دیں ، چاہے وہ کسی بھی فارمیٹ میں ہو، تو اس کام کو مزید آگے بڑھایا جا سکے گا۔ امید ہے کہ بلاگ کے قارئین اس سلسلے میں میری اور اردو وکیپیڈیا کی ضرور مدد کریں گے تاکہ اردو کی ترویج کو ہر سمت میں آگے بڑھایا جا سکے اور پاکستان کے حوالے سے معلومات کو بہتر سے بہترین بنایا جا سکے۔








میں آپ کی کسی قسم کی مدد تو نہیں کر سکتا ہاں حسبِ سابق و روایت تعریف ضرور کر سکتا ہوں.. اچھا کام کیا ہے، یہ الگ بات کہ میرے ہیڈر کے لیے کبھی وقت نہیں نکلتا..!!
مکی بھائی! آپ نے تو کوئی موقع ہاتھ سے نہ جانے کی قسم کھا رکھی ہے
اب تو لگتا ہے کہ مجھے واقعی آپ کو کام کر کے دینا پڑے گا۔
اچھا حضور، بس ایک دو دن صبر کیجیے، لے کر حاضر ہوتا ہوں۔
فی الوقت تو صرف عوامی نیشنل پارٹی یاد آرہی ہے جس کا جھنڈا موجود نہیں. اس کے علاوہ مختلف حروج تہجی والی مسلم لیگوں اور پیپلز پارٹیوں کے جھنڈے بھی شامل کیے جاسکتے ہیں
عوامی نیشنل پارٹی کا پرچم صرف سرخ رنگ کا ہے اس کے لیے وکی میڈیا کامنز کا ایک الگ زمرہ موجود ہے جہاں یک رنگی جھنڈے جمع کیے گئے ہیں۔ ہم اے این پی کے پرچم کے لیے وہاں سے ایک سرخ جھنڈا اٹھا لیتے ہیں۔ ویسے حیران کن بات ہے کہ تمام مسلم لیگوں کا پرچم ایک ہی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پرچموں میں بھی فرق نہیں ہے۔
1000 پارٹیاں ہیں یہاں . کس کس کا جھنڈا بناؤ گے پیارے ….
پاکستان میں جس کا دل چاہتا ہے سیاسی پارٹی بنالیتا ہے .
بھائی آپ مجھے صرف 10 سیاسی جماعتوں کے پرچموں کی نشاندہی کر دیں، میں مشکور ہوں گا۔ ہم اس سیاسی جماعت کا پرچم ترجیحی بنیادوں پر بنائیں گے جو اسمبلی میں نمائندگی رکھتی ہو۔
کوئی نيلے پيلے جھنڈے بنا کر ان پر انکے رہنماؤں کے موٹے موٹے لال سرخ مکھڑے لگا دو وہی تو پارٹی کی پہچان ہيں ورنہ ٹين پرسنٹ ، اللہ کے فضل و کرم سےب،تہتر کے آئين کے تناظر ميں جيسے القابات اور تکيہ کلام بھی درج کيے جا سکتے ہيں
کیا کہنے محترمہ آپ کیا کہنے۔ “تہتر کے آئین کے تناظر” اور “اللہ کے فضل و کرم سے” کا تو کوئی جواب ہی نہیں
۔
السلام و علیکم
یہ آپ کس کام میں پڑ گئے جناب۔۔۔۔۔۔
کہیں انک سکیپ سیکھنے کے لئیے ایسی حرکتیں کر رہے ہیں یا کوئی اور وجہ ہے؟
انک اسکیپ سیکھنے کی ضرورت کیا ہے، وہ تو تھوڑا بہت پہلے ہی سے آتا ہے۔ دراصل اردو وکیپیڈیا پر پاکستان کے حوالے سے مضامین کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں چند مضامین میں سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں کی ضرورت پیش آئی ہے۔ امید تھی کہ کچھ مدد میسر آئے گی، ابھی تک تو یہ کوشش ناکام ہی نظر آ رہی ہے
۔
Quomi aur sabai assemblies ki nishisten rukhne wali muhajr q m – h ka jhanda nahi hai
مجھے مہاجر اور متحدہ قومی موومنٹ کے پرچموں میں فرق بتا دیجیے جناب۔ سوائے یہ کہ متحدہ کے پرچم پر ایک “تھوبڑا” لگا دیا جاتا ہے جس کی نشاندہی اسماء مرزا اوپر کر چکی ہیں
۔
جمہوری وطن پارٹی کا پرچم
http://nimg.sulekha.com/Others/original700/2008-8-26-9-42-12-a81429e0710c40e59a8883a0dd124f43-a81429e0710c40e59a8883a0dd124f43-2.jpg
یہ پہلا کام کا پیغام ملا ہے۔ بہت شکریہ زین۔ آپ ہی کی نشاندہی پر پہلے بھی بلوچستان کی کچھ جماعتوں کے پرچم بنائے تھے۔ امید ہے کہ آپ کا یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
انشاء اللہ ،
——
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
http://www.khyberwatch.com/forums/image.php?u=19&dateline=1167059438
خیال رہے درمیان میں ستارہ ہے
زین! پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا پرچم وکی میڈیا کامنز میں موجود ہے، اس لیے اسے بنانے کی ضرورت نہیں۔
http://commons.wikimedia.org/wiki/File:PKMAP_flag.PNG
شکریہ، مجھے علم نہ تھا۔