ابوشامل » اسلامی تہذیب

سیکولر اور اسلامی تہذیب
بہت ہی عزیز بلاگر ساتھی خرم بشیر چند روز قبل ایک تحریر پر ہونے والے تبصروں میں کچھ ان الفاظ میں رقمطراز ہوئے کہ میرے لیے گفتگو کو تبصرے میں سمیٹنا ممکن نہ رہا بلکہ یوں کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ انہوں نے اپنے تبصرے میں گفتگو کا دائرہ اتنا وسیع کر دیا کہ اس کا جواب بذریعہ تبصرہ دیا ہی نہ جا سکتا تھا، اس لیے میں نے سوچا کہ اس کا جواب الگ سے ایک تحریر کے ذریعے دیا جائے تاکہ گفتگو کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا جا سکے اور اس تبصرے کے نتیجے میں جو نئے موضوع کھلے ہیں ان کو سمیٹا جا سکے۔  مکالمے کے اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ پہلے یہاں اُس تحریر کا مطالعہ کیا جائے جو سید ابو الاعلیٰ مودودی کی کتاب ‘تنقیحات‘ سے لی گئی تھی اور اس کے بعد محترم خرم بشیر کا یہ درج ذیل تبصرہ ملاحظہ کیا جائے:

فہد بھائی سائنس وٹیکنالوجی تو ایک حقیقت ہیں۔ اللہ کے اصول ہیں۔ مغربی تہذیب کی عمارت ان پر استوار نہیں ہوئی۔ آپ دیکھئے ایک عیسائی بھی اللہ پر یقین رکھتا ہے اپنے تمام تر خراب عقائد کے باوجود۔ دھڑا دھڑ چرچ بن رہے ہیں، عطیات دیتے ہیں یہ لوگ اور اپنے تئیں نیکی کے کاموں میں خوب محنت کرتے ہیں۔ جو فرق ہے میرے تئیں وہ تہذیبی نہیں ہے، عملی ہے۔ مسلمانوں کی طرح عیسائیوں یا مغرب کے بھی دو گروہ ہوئے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد جس بے ہنگم انداز سے مغربی معاشروں نے افرادی زندگی کو بے پردہ کیا ہے اس کے محرکات سائنس و ٹیکنالوجی نہیں بلکہ شائد وہ خلا ہے جو مذہب کو ایک ننھے سے خانے میں بند کرنے سے پیدا ہوا ہے۔ سویہ کہنا کہ ان بنیادوں کو ڈھا دیں جن پر مغربی تہذیب استوار ہے وہ کچھ جچتا نہیں۔ اصل کام تو شائد یہ ہونا چاہئے کہ آپ علم حاصل کریں اور جب آپ ایسا کریں گے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہر سائنس، ہر فلسفہ اسلام کی حقانیت کو یقینی طور پر ثابت کرتا ہے۔ جب آپ اس علم سے مسلح ہوں گے اور ٹھوس دلائل آپ کے پاس ہوں گے تو مغرب کا یہ سچائی کا متلاشی اندھیروں میں بھٹکتا طبقہ اسلام کی طرف مائل ہوگا۔ یہاں ہمیں یہ ضرور یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام نہ تو ایک تہذیب لے کر آیا ہے اور نہ کسی تہذیب کا مخالف ہے۔ اسلام تو چند بنیادی اصول وضع کرتا ہے اور ان کے اندر رہتے ہوئے ہر تہذیب کو پھلنے پھولنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یک تہذیبی دنیا ہی اگر پیدا کرنا ہوتی تو اللہ کو اتنی زبانیں، اتنے خطے، اتنے مزاج پیدا کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟ اسلام کی خوبصورتی تو یہی ہے کہ وہ اس متنوع گلدستے کے رنگوں کو مٹاتا نہیں بلکہ انہیں اُجاگر کرتا ہے۔

اس تبصرے سے مجھے کچھ یوں محسوس ہوا ہے کہ برادر محترم تہذیب اور ثقافت کو خلط ملط کر رہے ہیں ورنہ اسلام کی جانب سے کوئی تہذیب لانے سے انکاری نہ ہوتے اور نہ ہی یہ کہتے کہ اسلام کسی تہذیب کا مخالف نہیں۔ ممکن ہے کہ وہ تہذیب کی تعریف مغرب کی جدید سیکولر تہذیب کے مطابق کر رہے ہوں جس کا دعویٰ ہے کہ عقائد تہذیب و ثقافت سے حاصل ہوتے ہیں جبکہ اس سے قبل جتنی بھی تہذیبیں دنیا میں وارد ہوئیں، بشمول اسلام،  ان کا کہنا رہا ہے کہ تہذیب و ثقافت عقائد سے جنم لیتے ہیں۔

اس ‘معمولی’ سے فرق کو محسوس کرنے کے لیے تہذیب کے بنیادی عناصر اور مغربی تہذیب کی بنیادوں کے بارے میں پڑھنا ضروری ہے۔ مجھ ناچیز کے مطالعے کے مطابق کہ مغربی تہذیب کی بنیادیں سیکولر ازم کے جن اصولوں پر استوار ہوئی ہیں اُن میں سائنس ایک عقیدے کی حیثیت سے شامل ہے جہاں ہر نظریہ سائنس کی چھلنی سے گزر کر آتا ہے۔ موجودہ سیکولر مغربی تہذیب کی بنیادیں ‘ماورائی ماخذ سے انکار’، ‘فطرت سے تصادم’، ‘سیاست کی عدم تقدیس ‘اور ‘اخلاقی قدروں کے عدم استقلال’ پر کھڑی ہیں۔

ماورائی ماخذ سے انکار کے نتیجے میں ایک ایسا تصور حیات سامنے آتا ہے جس میں انسان کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور Age of Enlightment اور اس کے بعد کے تمام مفکرین اس Man Centered دنیا کے تصور کو مستحکم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ مغربی جمہوریت، حقوق انسانی، حقوق نسواں اور دیگر تمام نظریات دراصل اسی نظریے کی پیداوار ہیں (گو کہ میں اول الذکر کے علاوہ کسی کا مخالف نہیں ہوں، کیونکہ اسلام نے انسانی و نسوانی حقوق کو اُن سے کہیں پہلے متعین کر دیا تھا)۔

کیونکہ مغرب نے مذہب کو شکست دے کر موجودہ تہذیب کی بنیاد رکھی اس لیے اس میں تقدس کو لازماً دیس نکالا دیا جانا تھا لیکن اس کا نقصان یہ ہوا کہ سیاست میں کوئی اخلاقی و روحانی پہلو نہ بچا بلکہ مقاصد و اہداف کے حصول کے لیے ہر طریقہ استعمال کیا گیا اور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں دنیا میں کہیں بھی موجودہ سیاسی نظاموں کے نتیجے میں معاشرے کے صالح و نیک افراد سامنے آتے نظر نہیں آتے۔

فطرت سے تصادم کا نظریہ دراصل خدا کے انکار کے بعد پیدا ہونے والا ایک لازمی ردعمل ہے۔ اس تصادم کو اقبال نے اپنے ایک شعر میں بڑے واضح انداز میں بیان کیا تھا کہ

وہ فکرِ گستاخ جس نے عرياں کيا ہے فطرت کی طاقتوں کو

اس کی بيتاب بجليوں سے خطر ميں ہے اس کا آشيانہ

فطرت پر غلبہ پانے کے اسی نصب العین نے ایجادوں کی دنیا میں ایسا زبردست انقلاب برپا کیا کہ انسان نے ہزاروں سال کی ترقی کو چند دہائیوں میں لپیٹ دیا۔ اس تصور میں ایک انتہائی بنیادی نوعیت کی خامی ہے کہ اس میں فطرت انسان کی مخالف و مزاحم ہے اور جسے مغلوب کرنے کے لیے وہ جدوجہد کر رہا ہے۔ فطرت سے مخالفت اور مزاحمت کا یہی تصور ہے جس نے رب کائنات کے پیدا کردہ نازک توازن کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ جدید دنیا میں ماحولیات کے حوالے سے پیدا کردہ مسائل دراصل مغرب کے اسی فطرت مزاحم فلفےک کا شاخسانہ ہیں۔ اس کے باوجود کیونکہ فطرت پر غلبہ خدائی انکار کے باعث سیکولر مغرب کی انا کا مسئلہ ہے اس لیے وہ اپنے نظام کے اس جزو لا ینفک کو علیحدہ کرنے سے انکاری ہے۔

اخلاقی اقدار  کو معروضی قرار دیے جانے سے یہ ثابت کیا گیا کہ یہ وقت و ضرورت کے تحت تبدیل ہو جاتی ہیں۔ نتیجتاً اس بد ترین اخلاقی زوال نے معاشرے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس کے مظاہر ہم آئے روز ذرائع ابلاغ کے ذریعے دیکھتے ہیں۔ اب مجھے یہ بتائیے کہ کیا اسلام ان چاروں بنیادوں پر مغرب کے ساتھ مفاہمت کر سکتا ہے؟

سیکولر ازم کو سمجھنے کے لیے معروف پروفیسر ہاروے کوکس کی کتاب The Secular City لازماً پڑھنی چاہیے جو سیکولر ازم کے مطالعے کے لیے بہت اہم ہے اور اس میں سیکولر ازم کے اِن تمام ‘عقائد’ کو انتہائی واضح انداز میں بیان کیا گیا ہے۔

اب بات کا رخ آپ کی جانب سے مغرب میں مذہب کے ‘پھلنے پھولنے’ کی جانب پھیرتے ہیں، مغرب سیاست سے باہر مذہب کی روحانی حیثیت کو تسلیم کرتا ہے۔ چرچ اور سیاست کے درمیان ہونے والی کشمکش کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی اس میں چرچ نے بھی اپنی شکست کو تسلیم کیا اور ریاست کی شرائط پر مفاہمت کی حکمت عملی اختیار کی۔ اس طرح دونوں کے دائرۂ کار کا تعین ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کے دائرۂ کار میں عدم مداخلت کی پالیسی اختیار کی۔ اس پالیسی پر بائبل کے چند حوالوں نے مہر تصدیق ثبت کر دی، کیونکہ عیسائیت کسی واضح سیاسی نظام  کی حامل نہ تھی بلکہ Theocracy کا تصور پاپائیت کا ‘اجتہاد’ تھا، اس لیے مذہبی حوالے بھی اس ‘سرینڈر’ کی موافقت میں سامنے آئے۔ اب آج جدید مغربی معاشروں  میں چرچ اور معاشرے کی یہ مفاہمت بالکل صاف نظر آتی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ نو آبادیاتی دور میں مغربی استعمار کی کامیابی میں چرچ نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا اور ‘غیر مہذب انسانوں’ کو عیسائیت کی ‘مہذب’ چھتری تلے لانے کا کام انجام دیا۔ اس عمل میں اسے سیکولر ریاست کی مکمل  سرپرستی حاصل رہی۔

جتنا ناچیز نے مطالعہ کیا ہے اس کے مطابق اسلام اور مغرب کی تہذیبوں میں انتہائی بنیادی نوعیت کا تصادم ہے اور عقائد کی بنیاد پر دونوں میں ‘تہذیبوں کا تصادم’ ناگزیر ہے۔ اگر تہذیبوں کی تعریف اور اسلامی اور مغربی تہذیبوں کے درمیان اختلافات کو ذہن میں رکھا جائے تو آپ کو یہ تصادم ہر جگہ نظر آئے گا۔

مجھے آپ کے اِس بیان سے بہت زیادہ حیرت ہو رہی ہے کہ آپ اسلام کی جانب سے کوئی تہذیب لانے سے انکاری ہیں۔ پھر تو میرے خیال میں تہذیب کی تعریف اور اس کے بنیادی عناصر کے بارے میں سوال اٹھنا لازمی امر ہے۔ مجھے امید واثق ہے کہ آپ یہاں تہذیب کو ثقافت کے معنوں میں استعمال کر رہے ہیں اگر ایسا نہیں ہے تو پھر شاید ہمیں تہذیب کی تعریف پیش کرنا پڑے ۔ جو کم از کم یہاں اور اِس وقت ممکن نہیں اور نہ ہی ناچیز کا مطالعہ اس قدر ہے۔ لیکن اگر تہذیب کی تعریف، جدید تہذیب، سیکولر ازم، زوالِ مغرب، اسلامی تہذیب اور دیگر موضوعات پر کچھ پڑھنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو ان کتابوں کا مطالعہ کرنے کی سفارش کروں گا:

Clash of Civilizations – سیموئل پی ہنٹنگٹن

Crisis of the Modern World – رینے گینوں

East and West – رینے گینوں

Figure of Speech or Figure of Thought – آنند کمار سوامی

Holy War – کیرن آرمسٹرانگ

The Decline of the West – اوشوالڈ اشپنگلر

The End of History and the Last man – فرانسس فوکویاما

The Reign of Quantity – رینے گینوں

What is Civilization – آنند کمار سوامی

اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی – سید ابو الاعلیٰ مودودی

تنقیحات  – سید ابو الاعلیٰ مودودی

کلیات اقبال بالخصوص ضرب کلیم – محمد اقبال

وقت کی راگنی – محمد حسن عسکری

تہذیب کے فروغ میں خاندانی نظام کی اہمیت
اگر خاندان معاشرے کی اکائی ہوں، اور خاندان کی بنیاد اس اصول پر ہوکہ زوجین کے درمیان تقسیم کار ہو اور جو جس کام کی خصوصی صلاحیت اور فطری اہلیت لے کر دنیا میں آیا ہے اُسی کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرے، اور نئی پود کی تربیت و نگہداشت خاندان کا اصل وظیفہ ہو تو ایسا معاشرہ بلا شبہ مہذب معاشرہ ہوتا ہے۔ اس طرز کا خاندانی نظام اسلامی اصولِ حیات کے تحت وہ ماحول مہیا کر دیتا ہے جس میں اعلٰی انسانی قدروں اور انسانی اخلاق کے شگوفے کھلتے ہیں اور نمو پذیر ہوتے ہیں اور نژادِ نو کو اپنی تازگی اور نکہت سے نوازتے ہیں۔ یہ قدریں اور اخلاق خاندانی اکائی کے علاوہ کسی اور اکائی کے اندر شرمندۂ وجود نہیں ہو سکتے لیکن اگر جنسی تعلقات، جنہیں “آزاد جنسی تعلقات” کا نام دیا جاتا ہے، اور ناجائز نسل معاشرے کی بنیادی اینٹ ہوں، اور مرد و عورت کا باہمی رشتہ نفسانی خواہش، جنسی بھوک اور حیوانی اکساہٹ پر قائم ہو اور خاندانی ذمہ داریوں اور قدرتی صلاحیتوں کے مطابق تقسیم کار کے اصول پر استوار نہ ہو۔ عورت کا کام صرف زینت و آرائش، دلربائی اور ناوک اندازی ہو، اور نئی پود کی تربیت و نگہداشت کے منصبِ اساسی سے دست بردار ہو جائے، اور خود یا معاشرے کی طلب پر کسی ہوٹل، یا بحری جہاز یا ہوائی جہاز میں “مہمان نواز” بننے کو ترجیح دے، اور اس طرح اپنی صلاحیتیں اور قوتیں انسان سازی کے بجائے مادی پیداوار اور سامان سازی پر صرف کر دے۔ کیوں کہ “انسانی پیداوار” کی نسبت اُس کے لیے مادی پیداوار زیادہ نفع بخش، زیادہ عزت افزا اور زیادہ باعثِ نمود و ستائش ہے پس جب نوبت یہ آ جائے تو اسے انسانیت کے لیے تہذیبی پس ماندگی اور تہذیبی افلاس کا پیغام سمجھنا چاہیے۔ اسی حالت کو اسلامی اصطلاح میں جاہلیت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ خاندانی نظام اور زوجین کے باہمی تعلقات کی بنیاد یہ ایک ایسا اہم مسئلہ ہے جو معاشرے کی حیثیت متعین کرنے میں فیصلہ کن اور حرف آخر کا درجہ رکھتا ہے۔ اسی کے ذریعے سے ہم جان سکتے ہیں کہ کوئی معاشرہ پسماندہ ہے یا مہذب، جاہلی ہے یا اسلامی۔ جن معاشروں پر حیوانی اقدار و اخلاق اور حیوانی جذبات و رحجانات کی سیادت ہوتی ہے وہ کبھی مہذب معاشرے نہیں ہو سکتے۔ چاہے صنعتی، اقتصادی اور سائنسی ترقی میں وہ کتنے ہی عروج پر ہوں۔ یہ وہ پیمانہ ہے جو “انسانی ترقی” کی مقدار معلوم کرنے میں کبھی غلطی نہیں کرتا۔ (اقتباس:معالم فی الطریق از سید قطب شہید، اردو ترجمہ بعنوانجادہ و منزل از خلیل احمد حامدی(