ٹیگ: ’ذہنی انتشار‘


کون لوگ ہو تسی اوئے

ہفتہ کی صبح موبائل کی گھنٹی نے بیدار کر دیا، ادھ کھلی آنکھوں سے دیکھا تو دفتر سے فون تھا۔ معلوم ہوا کہ فوری طور پر کوئی کام ہے اور ای میل چیک کرنے کا حکم ہے۔ کمپیوٹر اور وائر لیس سیٹ کی خرابی کے باعث گھر پر یہ کام ممکن نہ تھا اس لیے فوری طور پر باہر کا رخ کیا۔ صبح صبح کا وقت تھا اور رات گئے تک اپنی “خدمات” فراہم کرنے والے انٹرنیٹ کیفے ابھی کھلنا شروع نہیں ہوئےتھے۔ نصف گھنٹہ گلیوں میں بے مقصد گھومنے پھرنے کے بعد ایک انٹرنیٹ کیفے کا دروازہ کھلا نظر آیا۔ اندر گیا تو اس کا “مالک” ابھی جھاڑو دے رہا تھا۔ مجھے دیکھتے ہی کیبن نمبر 1 کی جانب اشارہ کیا۔ میں نےجاتے ہی براؤزر میں مطلوبہ سائٹ کھولنا چاہی لیکن server not foundکا پیغام منہ چڑاتا رہا۔
جھلا کر پوچھا “بھئی نیٹ کیوں نہیں چل رہا”
معصوم سا جواب “جناب نیٹ تو تین دن سے مسئلہ کر رہا ہے، آپ فلمیں اور گانے وغیرہ دیکھ لیں، سرور پر “تمام اقسام” کی فلمیں اور گانے رکھے ہیں”
میں لاحول پڑھتا ہوا نکل آیا اور منہ سے بے اختیار نکلا “کون لوگ ہو تسی اوئے؟”

Google Buzz