ابوشامل » فتنہ قادیانیت

کافر کون
ملک کے داخلی و معاشی حالات انتہائی خراب ہونے کے باوجود آج کل ایک بحث بڑے زور و شور سے جاری ہے۔ زی المعروف بلیک واٹر کے اہلکار ملک کے کئی علاقوں میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن ہم ایسے گڑھے مردوں کو اکھاڑ رہے ہیں جنہیں ہم آج سے 35 سال قبل دفنا چکے تھے یعنی قادیانی مسئلہ۔ قادیانی عقائد کے مطالعے سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ پہلے انہوں نے مسلمانوں کو کافر قرار دیا، مسلمانوں کی جانب سے انہیں کافر قرار دینے کا معاملہ تو دہائیوں کے بعد پیش آیا۔ سب سے پہلے تو تکفیر کی گنگا میں انہوں نے ہاتھ دھوئے۔ انہوں نے بیسویں صدی کے اوائل میں ہی اپنی کتابوں میں یہ واضح کر دیا تھا کہ “مسیح موعود” کا انکاری کافر ہے

کل مسلمان جو حضرت مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے، خواہ انہوں نے حضرت مسیح موعود کا نام بھی نہیں سنا، وہ کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہیں (حوالہ: آئینۂ صداقت مصدفہ مرزا بشیر الدین محمود احمد، خلیفۂ قادیان، ص 35)

اس کے دیگر حوالوں سے قطع نظر معاملہ اگر قادیانیوں کو کافر قرار دینے پر ناراضگی کا ہے تو پہلا عتاب تو قادیانیوں پر نازل ہونا چاہیے۔ بہرحال یہ بہت زیادہ تفصیل طلب بحث ہے، جسے کسی اور وقت کے لیے چھوڑ رکھتے ہیں۔ فی الوقت صرف اتنا کہ قادیانی لٹریچر کے مطالعے سے اس امر میں کسی مسلمان کو شبہ نہیں رہے گا کہ وہ ختم نبوت کے انکاری ہیں اور اس لیے مسلمان نہیں ہیں۔ موقع محل کے مطابق میں اپنے ایک بزرگ صحافی کا واقعہ بھی پیش کرنا چاہوں گا جس سے ایک پڑھے لکھے اور زمانے کی سمجھ بوجھ رکھنے والے قادیانی کے ذہن کی عکاسی ہوتی ہے۔ محترم بزرگ انسانی حقوق کے بڑے ترجمان ہیں، ایک غیر سرکاری ادارے (این جی او) سے وابستہ ہیں۔ قوم پرست اور لبرل سیاست سے وابستہ رہے ہیں اور آزاد خیال و جدید سوچ رکھتے ہیں۔ اس لیے اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے علمبردار ہیں۔ ایک مشہور اخبار میں کالم بھی لکھتے ہیں۔

ایک مرتبہ محفل میں قادیانیوں کا ذکر چھڑا تو انہوں نے مجھے ایک واقعہ بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ربوہ گئے۔ وہاں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے قادیانیوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے “انسانی حقوق” کے جذبے سے مغلوب ہو کر ہمدردی کا اظہار کیا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں قادیانیوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی جاتی ہے اور انہیں ہمہ وقت اپنی مذہبی شناخت کے باعث جان کا خطرہ رہتا ہے۔ پاکستان کے آئین کے تحت اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، اس کے باوجود قادیانیوں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے جو بہت افسوسناک ہے۔ ان کی اس ہمدردانہ گفتگو کے بعد ربوہ کی بار کونسل کے صدر موصوف فوراً کہنے لگے تو آپ مسلمان کیوں نہیں ہو جاتے؟ محترم پہلے تو ایک لمحے کو چونکے اور پھر پوچھا کہ کیا مطلب؟ مسلمان تو میں ہوں۔ تو ان وکیل صاحب نے کہا کہ نہیں میرا مطلب ہے آپ قادیانی کیوں نہ ہو جاتے کیونکہ حقیقی اسلام ہی یہی ہے ۔ جب آپ ہم سے اتنی ہمدردی رکھتے ہیں تو سب سے بہتر یہی ہے کہ آپ “مسلمان” ہو جائیں۔ یقین کریں میں نے زندگی میں پہلی اور آخری مرتبہ انہیں اپنے مذہب کے حوالے سے اتنا جذبات میں دیکھا۔ بہرحال یہ واقعہ بتانے کے بعد ان کا تبصرہ یہ تھا کہ”جاہل” مولویوں اور قادیانیوں میں کوئی فرق نہیں، جیسا سخت گیر موقف مولویوں کا ہے بالکل ویسی ہی حرکتیں قادیانیوں کی بھی ہیں (نوٹ: یہ ان بزرگ صحافی کا تبصرہ ہے، میرا نہیں)۔

قادیانیوں کی کچھ اعلیٰ ظرفیوں اور دل نشیں زبان کا مظاہرہ آپ یہاں اور  یہاں تبصرہ جات میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔