ٹیگ: ’لینکس نامہ‘


اوبنٹو لینکس – نیا ورژن 10.04

اگر آپ مائیکروسافٹ ونڈوز میں آئے روز کی وائرس کی دراندازیوں سے تنگ ہیں، یا اپنے آپریٹنگ سسٹم و سافٹ ویئرز پر ہونے والے کثیر اخراجات کو کم کرنا چاہتے ہیں، یا پھر پائریٹڈ سافٹ ویئرز استعمال کرنے سے ہونے والی شرمندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں، یا پھر آپریٹنگ سسٹمز کا کوئی نیا ذائقہ ہی چکھنا چاہتے ہیں تو ہم لینکس کی دنیا میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
لینکس آزاد اور اوپن سورس سافٹ ویئرز کی دنیا کا ایک اہم کارنامہ ہے، یہ آپریٹنگ سسٹمز اپنی سیکورٹی کی وجہ سے سرورز کے لیے ہمیشہ پسندیدہ رہے ہیں اور آج بھی دنیا بھر کے اکثر ویب سرورز لینکس آپریٹنگ سسٹمز ہی استعمال کرتے ہیں البتہ ڈیسک ٹاپ کے میدان میں اب بھی مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹمز اور ایپل کے میک کا قبضہ ہے اور اس میدان میں لینکس کا حصہ 2 فیصد سے زیادہ نہیں ہے لیکن گزشتہ چند سالوں میں لینکس کے صارفین کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ ہے لینکس آپریٹنگ سسٹمز بنانے والوں کا روایتی ڈگر سے ہٹ کر عام صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کرنا۔

اوبنٹو لینکس

گزشتہ 5 سالوں میں لینکس آپریٹنگ سسٹمز نے جتنی مقبولیت حاصل کی ہے اس میں سب سے بڑا ہاتھ بلاشبہ اوبنٹو لینکس کا ہوگا جو جنوبی افریقہ کے ایک ارب پتی مارک شٹل ورتھ کا ادارہ کینونیکل جاری کرتا ہے۔ اوبنٹو نے آتے ہی لینکس آپریٹنگ سسٹمز کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ اس نے معروف ڈسٹروز بنانے والوں کی وہ غلطیاں نہیں دہرائیں جو عام صارف کو لینکس کی جانب مائل ہونے سے روکتی تھیں اور اوبنٹو کو آسان سے آسان تر بنانے اور بر وقت اپ ڈیٹس پیش کرنے کا ایسا نظام ترتیب دیا جس سے پہلے دو سالوں ہی میں اسے دنیا کی مشہور ترین لینکس ڈسٹرو بن گئی۔
اس کے مشہور ہونے کی ایک اور وجہ اس کا دنیا بھر میں مفت سی ڈیز فراہم کرنا تھا۔ اس سہولت نے ترقی پذیر دنیا کے ان صارفین کو بھی لینکس استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا جو تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن سے محرومی کے باعث لینکس کی جانب مائل نہیں ہوتے تھے۔ پھر اس کی طویل المیعاد سپورٹ اور ہمہ وقت مدد کے لیے تیار کمیونٹی گویا سونے پر سہاگہ ثابت ہوئی۔ یوں اوبنٹو آگے بڑھا اور پھر کبھی مڑ کر نہ دیکھا۔
اوبنٹو ہر چھ ماہ میں تازہ نسخہ (ورژن) پیش کرتا ہے جبکہ طویل المیعاد سپورٹ فراہم کرنے والا نسخہ ہر دو سال میں جاری ہوتا ہے اور رواں ماہ اس کا تازہ ترین طویل المیعاد سپورٹ فراہم کرنے والا نسخہ جاری ہو رہا ہے جس میں کئی نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تازہ ترین نسخہ 10.04

اب کچھ تفصیلات اوبنٹو سے شناسائی رکھنے والے قارئین کے لیے کہ آج یعنی 29 اپریل 2010ء کو جاری ہونے والا نسخہ اوبنٹو کا ورژن 10.04 ہے جس کے اپ ڈیٹس اگلے تین سال تک فراہم کیے جاتے رہیں گے اور اس ورژن جو نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں ان میں بوٹ رفتار میں مزید اضافہ، سوشل نیٹورکنگ کے لیے پہلے سے انسٹال شدہ سافٹ ویئر، اوبنٹو ون میوزک اسٹور، کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے لیے اوبنٹو ون اور جدید اوبنٹو سافٹ ویئر سینٹر 2.0 شامل ہیں۔ “اوبنٹو ون” 2 جی بی تک کا اسپیس مفت فراہم کرتا ہے جبکہ 50 جی بی اسپیس حاصل کرنے کے لیے فی ماہ صرف 10 ڈالرز ادا کرنے پڑیں گے۔ اوبنٹو ون میوزک اسٹور تک ردھم بکس میوزک پلیئر کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
انسٹالیشن کے ساتھ ہی جہاں آپ کو ہمیشہ کی طرح اوپن آفس، وڈیو، آڈیو پلیئرز، میل اور چیٹ کلائنٹس ملتے ہیں وہیں اس مرتبہ کچھ نئے سافٹ ویئرز بھی شامل کیے گئے ہیں جن میں سوشل نیٹ ورکنگ کے لیے گوئبر (Gwibber) اور وڈیو ایڈیٹنگ کے لیے پیٹیوی (Pitivi) وڈیو ایڈیٹر شامل ہیں۔ گوئبر کے ذریعے آپ کے فیس بک اور ٹویٹر و دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کے اکاؤنٹس براہ راست منسلک ہو سکتے ہیں۔ ادھر جہاں ونڈوز نے 7 کے اجراء کے موقع پر ونڈوز مووی میکر جیسے کئی سافٹ ویئر بنیادی انسٹالیشن میں سے باہر کر دیے ہیں وہیں اوبنٹو نے ایک نئے وڈیو ایڈیٹر پیٹیوی کو جگہ دی ہے۔ یہ بنیادی نوعیت کی تمام وڈیو ایڈیٹنگ کرتا ہے جو یوٹیوب اور دیگر ویب سائٹس پر وڈیوز اپلوڈ کرنے والے شائقین کے لیے بہت اچھا اضافہ ہے۔
ان کے علاوہ اوبنٹو سافٹ ویئر سینٹر میں مزید ہزاروں سافٹ ویئرز شامل ہیں جنہیں بوقت ضرورت انسٹال کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس مرتبہ نئے سافٹ ویئر سینٹر میں اہم سافٹ ویئرز کا الگ زمرہ بھی بنایا گیا ہے تاکہ ہزاروں سافٹ ویئرز کے درمیان پریشان ہونے کے بجائے نئے صارف ایک ہی زمرے میں جا کر اپنی ضرورت کے سافٹ ویئر انسٹال کر لیں۔ میرے خیال میں اس سینٹر میں عام صارف کی ضرورت کا ہر سافٹ ویئر موجود ہے اور ہاں! بہت سارے گیمز بھی ہیں!
نئے ورژن میں ہارڈویئر خصوصا گرافک کارڈ کی سپورٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے اور نوٹیفکیشن سسٹم کو بھی جدید تر بنا دیا گیا ہے۔ چیٹ کلائنٹ ایم پیتھی میں گوگل وائس اور وڈیو چیٹ کی خوبی بھی شامل کی گئی ہے جبکہ ہمیشہ کی طرح آپ گوگل کے کئی سافٹ ویئرز جیسے کروم، ڈیسک ٹاپ، ارتھ وغیرہ بھی انسٹال کر سکتے ہیں۔

دیگر چھوٹی موٹی تبدیلیوں میں نئی تھیمز اور وال پیپرز کی شمولیت، نئے گیم جی برینی کا اضافہ اور فائر فاکس ویب براؤزر میں یاہو! کو ڈیفالٹ سرچ انجن بنانا شامل ہیں۔ ایک اور تبدیلی جسے شاید بہت سارے صارف معمولی نہ سمجھیں وہ Close/minimize/maximize کے بٹنوں کا دائیں کے بجائے بائیں جانب منتقل کر دینا ہے۔ یہ ایسی تبدیلی ہے جسے بہت بڑی تعداد میں اوبنٹو شائقین نے ناپسند کیا ہے۔ اب مجھے نہیں معلوم کہ حتمی ورژن میں اسے برقرار رکھا گیا ہے یا نہیں کیونکہ حتمی ورژن آج رات کو جاری ہوگا۔

اردو فونٹس کی رینڈرنگ تو اوبنٹو پر خوب ہے ہی! ساتھ ہی ایک خوبی جو پہلے سے موجود تو ہے لیکن میں اس کا ذکر کرنا ضروری سمجھتا ہوں وہ یہ ہے کہ ونڈوز میں اردو کا فونیٹک کی بورڈ استعمال کرنے والے صارفین کو بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے جبکہ اوبنٹو میں اپنی پسند کے تین اردو کی بورڈز انسٹال کرنے کا آپشن موجود ہے۔ یوں صارف اردو کی بورڈ انسٹالیشن کی خواری سے بچ جاتا ہے۔

ایک سہولت نوآموز صارفین کے لیے

اوبنٹو کی ایک خوبی جو کچھ پرانی ہے لیکن نئے اور نو آموز کمپیوٹر صارفین کے لیے زیادہ پرکشش ہوتی ہے وہ ہے “install inside windows” کی سہولت۔ اگر آپ اوبنٹو کو انسٹال کرنے کے بجائے صرف دیکھنا یا چیک کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کے پاس دو آپشن ہیں یا تو آپ اس کی سی ڈی کو بوٹ کرکے لائیو سی ڈی چلا لیں اور یوں کمپیوٹر میں کسی فائل کو چھوئے بغیر اوبنٹو کو استعمال کر کے دیکھیں یا پھر اسے “install inside widows” کر لیں۔ اس کے لیے آپ ونڈوز استعمال کرتے ہوئے سی ڈی روم میں سی ڈی ڈالیں اور آنے والے آپشنز میں سے “install inside windows” پر کلک کر دیں۔ چند سوالات کے جواب دینے کے بعد اوبنٹو آپ کی ونڈوز کے اندر بطور ایک سافٹ ویئر انسٹال ہو جائے گی اور آپ کسی بھی وقت اسے کنٹرول پینل میں ایڈ/ریموو پروگرام سے ان انسٹال کر سکتے ہیں۔ اس آپشن کے ذریعے وہ صارف جو ہارڈ ڈسک کے پارٹیشنز کے معاملے میں پھنس جاتے ہیں اور ڈیٹا کے کھونے کے خطرے کے پیش نظر لینکس کے استعمال سے اجتناب کرتے ہیں، ان کو بہت زیادہ سہولت ملتی ہے۔

اوبنٹو حاصل کیجیے

تو آج اوبنٹو کے تازہ ترین ورژن 10.04 کے اجراء کے دن آپ اوبنٹو کا استعمال شروع کر رہے ہیں نا؟

ہمیشہ کی طرح اوبنٹو کے علاوہ اس کے کے ڈی ای کے حامل ورژن کے اوبنٹو  کا نیا ورژن بھی جاری ہو رہا ہے۔

آپ اس جدید ورژن کو یہاں سے ڈاؤنلوڈکر سکتے ہیں یا پھر اس لنک پر کلک کر کے اوریجنل سی ڈی کا آرڈر بھی دے سکتے ہیں جو ایک ڈیڑھ ماہ میں آپ کے گھر پہنچ جائے گی اور وہ بھی بالکل مفت!

اس کے علاوہ کراچی میں رہنے والے احباب یا بلاگرز کسی بھی بلاگر میٹنگ سے قبل مجھے آگاہ کر دیں تو ان کے لیے مطلوبہ ورژن کی سی ڈی بالکل مفت فراہم کی جا سکتی ہے۔

 

اوبنٹو لینکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے

اوبنٹو کی آفیشل ویب سائٹ

اوبنٹو کا مینوئل یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیجیے۔ 10.04 کے ساتھ پہلی مرتبہ مینوئل جاری کیا جا رہا ہے۔
وکی پیڈیا انگریزی
وکی پیڈیا اردو

انسٹالیشن کے طریق کار کو بہتر انداز میں سمجھنے کے لیے یوٹیوب پر ٹیوٹوریلز دیکھیں۔  install Ubuntu سرچ کیجیے، آپ کو بہت ساری وڈیوز مل جائیں گی۔

Google Buzz

اوبنٹو کے بعد فیڈورا اور سوسی

لینکس میرے لیے ہمیشہ خاص اہمیت کا حامل رہا ہے اور حتی الامکان پوری کوشش ہوتی ہے کہ اسے زیادہ سے زیادہ پھیلا سکوں۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں دستیاب ڈسٹروز کے حوالے سے تحقیق کا سلسلہ بھی ہمہ وقت جاری رہتا ہے اور اس مضطرب کیفیت نے نئی سے نئی لینکس ڈسٹروز کے درشن کرائے۔
اردو محفل پر لینکس کے حوالے سے مختلف دھاگوں کے مطالعے کے بعد پہلی بار لینکس کے استعمال کا شوق پیدا ہوا اور یوں منزل بہ منزل ساتھیوں کی مدد اور تعاون کے ذریعے آج کم از کم تنصیب کی حد تک تو لینکس جانتا ہوں البتہ استعمال میں مہارت کے درجے تک پہنچنے کا مستقبل قریب تک کوئی امکان نہیں۔
بہرحال یہ سفر چلتا چلتا آج میرے اوبنٹو 8.04 ہارڈی ہیرون تک پہنچ چکا ہے جس سے میں خوب لطف اٹھا رہا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن ٹھیریے !!! بات صرف اوبنٹو ہارڈی ہیرون پر ختم نہیں ہو رہی بلکہ اگلے چند ہفتے لینکس کے دیوانوں کے لیے چند اور اچھی خبریں لیے ہوئے ہیں خاص طور پر ان کے لیے جو میری طرح مضطرب کیفیت کے حامل ہیں اور نئی سے نئی ڈسٹروز آزماتے رہتے ہیں۔ تو جناب اوبنٹو کے علاوہ دو اور مشہور ترین ڈسٹروز اپنے نئے ورژن لا رہی ہیں ایک فیڈورا 9 سلفر اور دوسرا میری پسندیدہ ترین ڈسٹرو سوسی کا ورژن 11
فیڈورا 9 آنے میں تو محض چند روز باقی ہیں (جس کے بقیہ ایام آپ سائیڈ بار میں دیکھ سکتے ہیں) اور اس کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا اور امید ہے کہ ایک ڈیڑھ ہفتے میں ہی کراچی کی مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی البتہ ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی موجود ہے۔ اور کوئی آسرا ہو گیا تو فوری حصول ممکن ہو سکتا ہے۔
میں نے آخری بار سوسی لینکس کا 10.3 ورژن نصب کیا تھا جس کی ڈی و ی ڈی کراچی کی مقامی مارکیٹ سے مل گئی تھی۔ استعمال کیا، سواد آ گیا، سافٹ ویئرز کی جتنی وسیع رینج اس ڈسٹرو کے ساتھ ملی پہلے کبھی نہ ملی تھی۔ یہ ورژن بالآخر اوبنٹو کے نئے ورژن کے منظر عام پر آنے کے بعد مرحوم ہو گیا کیونکہ میں نے اسے لینکس کے لیے مختص پارٹیشن میں ہی نصب کرنا تھا۔ اب میں بہت شدت سے منتظر ہوں کہ اگلے ماہ سوسی کا نیا ورژن استعمال کروں۔ فی الوقت بیٹا ورژن کے چند اسکرین شاٹس ملاحظہ کیجیے:

سوسی لینکس دورانِ تنصیب

سوسی لینکس دورانِ تنصیب

سوسی لینکس اسپلیش اسکرین

سوسی لینکس گنوم میں

سوسی لینکس کے ڈی ای 4 میں

سوسی لینکس ایکس ایف سی ای میں

اوبنٹو کے نئے ورژن کے بعد ان معروف ترین لینکس ڈسٹروز کی پوری قوت کے ساتھ میدان میں آمد لینکس میں بہتر سے بہترین کی جانب سفر کا اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔

اور ہاں لگ رہا ہے کہ اب لینکس کے لیے مجھے ایک اور کمپیوٹر خریدنا پڑے گا۔ چلیں دیکھتے ہیں، شاید اسی ماہ ممکن ہو جائے۔

Google Buzz

اوبنٹوہارڈی ہیرون منظر عام پر!

بالآخر وہ وقت آن ہی پہنچا جس کا سب کو انتظار تھا۔ اوبنٹو کا دوسرا ایل ٹی ایس ورژن 8.04 ہارڈی ہیرون لینکس کے متوالوں کے دلوں کو گرمانے کے لیے آ رہا ہے۔ ساتھ ساتھ اہم ترین خبر یہ ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی اوبنٹو مفت سی ڈیز فراہم کر رہا ہے۔ بس اس ربط پر جائیے اگر پہلے سے مندرج صارف ہیں تو لاگ ان ہونے کے بعد سی ڈی کا آرڈر کر دیں یا پھر پہلے اپنا اندراج کرائیں اور پھر سی ڈی کا آرڈر دیں۔
اِس مرتبہ صرف ایک سی ڈی فراہم کی جائے گی کیونکہ اوبنٹو پر “فرمائشوں” کا بوجھ بہت زیادہ ہو گیا تھا اس لیے “لوڈ شیڈنگ” کرتے ہوئے سی ڈیز کی تعداد 5 سے کم ہوتے ہوتے بالآخر 1 پر آ گئی ہے۔

Google Buzz

Ubuntu Hardy Heron 8.04

Ubuntu اگلے ماہ اپنا دوسرا Long term support (LTS) ورژن 8.04 جاری کر رہا ہے جسے Hardy Heron کا نام دیا گیا ہے۔ Ubuntu کے ڈیولپرز ہر 6 ماہ بعد ایک مختصر مدت اور ہر دو سال بعد ایک طویل مدت تک support کرنے والا ورژن جاری کرتے ہیں اور 2006ء کے بعد اب دوسرا LTS جاری کرنے کی باری ہے جس کے لیے لینکس شائقین کو اگلے ماہ (اپریل 2008ء) تک کا انتظار کرنا پڑے گا لیکن وہ افراد جو انتظار نہیں کر سکتے ان کے لیے Ubuntu 8.04 Beta دستیاب ہے۔

Hardy Heron میں کئی نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ Beta ورژن میں لینکس کرنل 2.6.24 شامل کیا گیا ہے جو AMD64 کمپیوٹرز کو بھی support کرتا ہے۔ علاوہ ازیں اس میں GNOME کا تازہ و اعلٰی ترین ورژن 2.22 شامل ہے جو کئی نئی خوبیوں اور خصوصیات کا حامل ہے جس میں Nautilus کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسکرین ریزولیوشن کو configure کرنے کے لیے Xorg 7.3 شامل ہے جو خاص طور پر ان laptop صارفین کے لیے بہتر رہے گا جو projector یا اضافی monitor استعمال کرتے ہیں۔ انتظامی user interfaces میں PolicyKit کو بھی شامل کیا گیا ہے جو زیادہ usability اور security کے ذریعے user permissions کو بہتر بناتا ہے۔ PulseAudio کو بھی default میں شامل کیا گیا ہے جبکہ web browser کے طور پر Firefox 3 Beta 4 استعمال کیا گیا ہے۔ Gnome BitTorrent کی جگہ مشہور Transmission کو Ubuntu کا BitTorrent client بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ default میں شامل کیے گئے دیگر سافٹ ویئرز میں VNC client Vinagre، Brasero (CD/DVD burning application) اور World Clock Applet شامل ہیں۔ اس کے علاوہ Beta میں ایک نئی Firewall application شامل کی گئی ہے جسے ufw (Uncomplicated Firewall) کا نام دیا گیا ہے۔

اس مرتبہ WinFOSS کے ذریعے Windows کے لیے open source software پیش کرنے کے بجائے umenu کو launcher کے طور پر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارف کو Ubuntu کی تنصیب کے لیے مختلف Options دیے گئے ہیں۔

اندازہ ہے کہ میرا پسندیدہ سافٹ ویئر Inkscape اس مرتبہ Ubuntu میں شامل کیا جا رہا ہے، اس کا یقین تو Hardy Heron کے آنے کے بعد ہی آئے گا تب تک انتظار !!!!

اور آخر میں سب سے اہم خصوصیت! Windows کے وہ صارفین جو ہمیشہ اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ Linux ان کے تمام partition اڑا دے گا اور سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مکمل text-based operating system ہے، اُن کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ اس مرتبہ Ubuntu کی تنصیب کا ایک نیا option دیا گیا ہے جسے Wubi کہا جا رہا ہے جس کے ذریعے Ubuntu کو بالکل اسی طرح install یا uninstall کیا جا سکتا ہے جیسے Windows میں کسی پروگرام کو کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے کسی خاص partition کی بھی ضرورت نہیں اور نہ ہی یہ bootloader کو متاثر کرتا ہے۔ Wubi ،physical CD یا stand-alone mode میں کام کرتا ہے۔ یہ CD کے root میں Wubi.exe کے نام سے موجود ہوگا۔ لیکن اس کے باوجود ایک مخصوص partition میں مکمل تنصیب Ubuntu سے مکمل استفادہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے لیکن Wubi کو صرف چند روز یا ہفتے بھر کے لیے تجرباتی طور پر استعمال کرنا Windows صارفین کے لیے نئے تجربے کا باعث ہوگا۔
تحریر کے لیے اس ربط سے مدد لی گئی ہے:

Ubuntu Hardy Beta

Google Buzz