یہ کون سا فونٹ ہے؟ 2
آج صبح اخبارات کا پلندہ ملا، صفحات پلٹتے پلٹتے ایک حکومتی اشتہار پر اچانک نظر پڑی، ماتھا ٹھنکا کہ یہ تو کچھ دیکھا بھالا فونٹ لگتا ہے اور فوراً ہی جائزہ لیا تو شک یقین میں بدل گیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کے اس اشتہار میں معروف ایرانی سافٹ ویئر میر عماد کا استعمال کیا گیا ہے۔ میر عماد معروف ایرانی خطاط میر عماد قزوینی کے خط کی طرز پر بنایا گیا ایک خوبصورت سافٹ ویئر ہے جس کے ذریعے کسی بھی ورڈ پروسیسر میں با آسانی خطاطی کی جا سکتی ہے۔ اس میں کشیدہ و کشش کے علاوہ نکات و اعراب کی جا بجائی کی سہولت بھی موجود ہے۔ سافٹ ویئر مریم سافٹ نامی ادارے کا تیار کردہ ہے اور معقول قیمت پر ان کی ویب سائٹ سے دستیاب ہے۔
البتہ آپ اسی خط (فونٹ) کی طرز پر تیار کردہ اردو عماد نستعلیق استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ بعینہ وہی خط ہے جو میر عماد میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن اس میں اردو کے لیے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسے اردو کے چند مخصوص الفاظ کی شمولیت وغیرہ۔
میر عماد کا بیٹا ورژن ان کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اردو عماد نستعلیق یہاں سے ڈاؤن لوڈ کریں









