ٹیگ: ’meebo bar‘


بلاگ قارئین سے رابطہ، آسان ترین ذریعہ

گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے اردو بلاگنگ کا دامن وسیع سے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے اور ہر ایک دو ماہ بعد ایک سے بڑھ کر ایک بلاگر اس میدان میں قدم رکھ رہا ہے۔ انہی میں سے ایک ہمارے نئے بلاگر ریاض شاہد صاحب ہیں، جو تاریخ و اسلام کے موضوعات پر تو اپنے قلم کے جوہر دکھا ہی رہے ہیں لیکن انہوں نے تکنیکی طور پر اپنے بلاگر ساتھیوں کو نئی معلومات سے آگاہ کرنے کا بھی بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔
ابھی گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے قارئین سے فوری طور پر منسلک رہنے کے لیے جی میل کو اپنے بلاگ میں نصب کرنے کا طریقہ پیش کیا جو کئی بلاگرز کے لیے کارآمد ہوگا۔
لیکن افسوس کہ یہ طریقہ محض جی میل تک ہی محدود ہے۔ میں نے سوچا کہ اس کا دائرہ تھوڑا وسیع کرتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ تو جی ہم آپ کو متعارف کرواتے ہیں میبو سے۔
میبو فوری پیغام رسانی (instant messaging) کا ایک ٹول ہے اور اس کا میبو بار دراصل آپ کے بلاگ کے لیے ہے تاکہ آپ کے قارئین آپ کے مواد کو فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کے ذریعے پھیلا بھی سکیں اور آپ سے ہمہ وقت رابطہ میں بھی رہ سکیں۔ آپ میبو کے اکاؤنٹ میں اپنے یاہو، ایم ایس این، جی میل، فیس بک، آئی سی کیو، اے آئی ایم وغیرہ کے کھاتوں کو یکجا کر سکتے ہیں اور اپنی ویب سائٹ سے تمام بلاگ قارئین اور روابط سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ میبو بار انتہائی سادہ و کارآمد بار ہے۔ اس کے لیے آپ کو سب سے پہلے میبو پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا جو بالکل مفت ہے۔ پھر آپ انٹیگریشن وزرڈ کے ذریعے با آسانی اس بار کو اپنے بلاگ میں شامل کر سکتے ہیں۔
اس بار کو آپ وکی نامہ پر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر پسند آئے تو اسے ضرور استعمال کیجیے اور اپنے قارئین سے فوری طور پر منسلک ہو جائیے۔

Google Buzz