ٹیگ: ’Mustafa Kamal‘


ٹک ٹک دیدم

ٹک ٹک دیدم، دم نہ کشیدم

روزنامہ جنگ

روزنامہ جنگ صفحہ اول 25 جون 2009

الطاف حسین کراچی کی ترقی کیلئے ماہانہ 10 ہزار روپے عطیہ کریں گے
لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ”کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ“ کے قیام پر سٹی ناظم کراچی مصطفےٰ کمال کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کا قیام شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے کراچی سٹی گورنمنٹ کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے سلسلے میں ایک انوکھا اور انتہائی قابل تعریف قدم ہے۔ الطاف حسین نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ان کو جاری رکھنے کیلئے کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کراچی کے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں اپنی اپنی بساط کے مطابق رقم جمع کرائیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ کراچی سٹی گورنمنٹ کی حق پرست قیادت نے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کراچی کو جہاں دنیا کے بڑے ترقی یافتہ شہروں کی صف میں کھڑا کر دیا ہے وہیں اس نے اپنے منصوبوں کو جاری رکھنے اور شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنے وسائل خود پیدا کرنے کیلئے کراچی ڈیولپمنٹ ٹرسٹ قائم کر کے پورے ملک کی تمام شہری اور ضلعی حکومتوں کیلئے ایک بہترین مثال قائم کی ہے جس پر سٹی ناظم کراچی مصطفےٰ کمال اور ان کی ٹیم زبردست مبارکباد اور خراج تحسین کی مستحق ہے۔

بحوالہ: روزنامہ جنگ 25 جون 2009ء

Google Buzz