ٹیگ: ’nelson mandela‘


تاریخ میں آج کا دن – نیلسن منڈیلا کی آزادی

نیلسن منڈیلا کی آپ بیتی سے اقتباس

12 فروری 1990ء
بڑے دروازے تک پہنچنے سے پہلے ہی میں اور ونی کار سے باہر نکل آئے اور جیل سے باہر جانے والے راستے پر آہستہ آہستہ پیدل چلنا شروع کیا۔ مجھے باہر کی دنیا کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ کوئی ڈیڑھ دو سو فٹ دور سے میں نے دیکھا کہ باہر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بے قرار کھڑا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں فوٹوگرافر، ٹی وی کے کیمرہ مین، اخبار نویس اور میرے ہزار ہا خیر خواہ جمع ہو چکے تھے۔ حقیقتا مجھے اتنے عظیم منظر کی توقع نہیں تھی۔ میرا خیال تھا کہ بڑے دروازے کے قریب صرف داروغے، محافظ اور اہل خانہ موجود گےاور یہ تو ابتدا تھی۔
ابھی ہم دروازے سےبیس پچیس فٹ اندر ہی تھے کہ کیمرے حرکت میں آ گئے۔ اچھا خاصا شور برپا تھا۔ اخباری نمائندوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ ٹیلی وژن کے لوگ ہجوم کر آئے۔ افریقی نیشنل کانگریس کے حمایتی اراکین تالیاں بجا رہے اور نعرے بلند کر رہے تھے۔ ایک ہنگامے کی سی صورتحال تھی۔ ٹی وی کے نمائندوں سے ایک عجیب سی ‘لمبی سیاہ چیز’ میرے سامنے رکھ دی۔ میں سہم گیا، کہیں یہ کوئی نیا ایجاد کردہ ہتھیار نہ ہو ۔۔۔ مگر ونی نے بتایا اسے مائیکروفون کہتے ہیں۔

Google Buzz