ٹی بریک کی جانب سے اردو بلاگرز کے لیے پیغام‎

میرے عزیز بلاگرز! آج سے 3 برس پہلے جب ٹی بریک نے انٹرنیٹ کی دنیا میں آنکھ کھولی تو ہمارے سامنے 2 آزمائشیں تھیں: ایک؛ پاکستانی بلاگز کی دنیا تک رسائی اور دوسرا معیاری مواد کو فروغ دینا۔ ان چند سالوں میں ہم نے کئی سنگ میل عبور کیے؛ لیکن معیاری مواد آج بھی ہماری اور پڑھنے والوں کی اولین ترجیح ہے۔ ٹی بریک کو پاکستان کے سب سے بڑے بلاگنگ نیٹورک ہونے کا اعزاز حاصل ہے1600 سے زائد registered بلاگز میں پاکستان کے کئی مشہور بلاگرز بھی شامل ہیں جو انگریزی پڑھنے والوں میں بہت شہرت رکھتے ہیں۔ ان بلاگز کو نہ صرف پاکستان بلکہ کئی مغربی ممالک میں بھی بہت ذوق و شوق سے پڑھا جاتا ہے جو انکے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان بلاگز نے اپنا سفر ٹی بریک کے ساتھ شروع کیا اور آج بھی ٹی بریک کے ساتھ منسلک ہیں۔

ان چند سالوں میں کئی اردو بلاگرز سے ملاقات کا شرف ملا اور ان کے خیالات اور تحاریر نے مجھ کو بہت متاثر کیا۔ لیکن جب بھی تحقیق کے لئے Google کی مدد لی تو انگریزی مواد نے اردو مواد پر سبقت لے لی۔ اسکے پیچھے کئی تکنیکی عوامل کارفرما ہیں۔ لیکن عمدہ معیار کے باوجود اردو بلاگز آج وہ حیثیت یا عوامی پذیرائی نہیں رکھتے جو انکو ملنی چاہیے اور اسکا سب سے بڑی وجہ انٹرنیٹ visibility ہے۔

ٹی بریک اس بلاگ پوسٹ کے توسط سے تمام اردو پڑھنے اور لکھنے والوں کو دعوت دیتی ہے کہ وہ ٹی بریک میں شامل ہوں اور اردو پڑھنے والوں تک اپنی آواز پہنچایں اور انگریزی بلاگرز کے ساتھ برابری کی سطح پر قدم ملا کر چلیں۔ اس سے نہ صرف اردو کو ترقی ملے گی؛ اردو پڑھنے والوں کو معیاری مواد ملے گا؛ بلکہ اردو لکھنے والے نوجوان طبقے کو پذیرائی بھی ملے گی جو شہرت کے حصول کے لئے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔ میں اس موقع پر اپنی بات ختم کرتا ہوں اور آپکی گزارشات اور تجاویز کے لئے یہ فورم پر دعوت دیتا ہوں۔ آپ ٹی بریک میں اپنے بلاگز register کروائیں اوراردو کی ترقی کے لئے اپنی تجاویز سے آگاہ کریں۔

آپ یہ صفحات بھی دیکھنا پسند کریں گے ۔ ۔ ۔

15 تبصرے

  1. کیا یہ اتنی اہم چیز ہے؟
    شعیب صاحب نے بھی اس کا لکھا ہے
    کیا بغیر رجسٹریشن کے کام نہیں چل سکتا؟
    بعض دوست ایسی چیزوں میں کوفت محسوس کرتے ہیں۔

    • ابوشامل says:

      خاور، آپ کے لیے اہم ہو یا نہ ہو میرے لیے بہت زیادہ اہم ہے۔ کیا اس بات کی اہمیت نہیں ہے کہ انگریزی بلاگستان بالآخر اردو بلاگرز کو تسلیم کررہا ہے؟

      • تحریم says:

        میں آپ کی بات سے اتفاق کرتی ہو بھائی فہد
        اردو کو ترقی دینے کے لئے ہمیں اردو کو پہلے روشناس تو کروانا ہی ہو گا
        سمجھنا سمجھانا دوسرے درجہ اور سکھانا پھر اس پر لکھوانا آخری درجہ میں آتا ہے

  2. فیصل says:

    آپکا حکم سر آنکھوں پر جناب۔
    دونوں بلاگ رجسٹر کروانے کی درخواست کر دی ہے، دیکھیے کیا کہتے ہیں۔

  3. بہت ہی عمدہ خبر ہے اور میں نے اپنا بلاگ وہاں رجسٹر بھی کروا لیا ہے۔

  4. یہ تو زبردست بات ہے۔ میں نے بھی بلاگ رجسٹر کرنے کی کاروائی کر دی ہے وہاں۔
    اچھا یہ بتائیں http://beta.bloggers.pk پر بلاگ رجسٹر کروانے کی بھی کوئی صورت ہے؟ وہاں کچھ اردو بلاگ رجسٹر ہوئے ہوئے تو ہیں لیکن یہ نہیں سجھائی دیتا کہ وہاں شمولیت کے لیے کس سے رابطہ کرنا ہے یا کون سا فارم بھرنا ہے۔
    عین نواش ہو گی۔

    • ابوشامل says:

      بلاگرز ڈاٹ پی کے کی نئی ویب سائٹ پر بذریعہ فارم اندراج کی کوئی صورت مجھے بھی نظر نہیں آئی۔ ان کے مہیا کردہ ای میل ایڈریس پر نامہ بھیج کر دیکھیے۔ ہو سکتا ہے کام ہو جائے۔

  5. السلام علیکم
    اچھی خبر ہے میں نے بھی اندراج کروانے کے لئے درخواست بھیج دی ہے

  6. آپ کے توسط سے ٹی بریک کا پیغام ہم نے تک پہنچا تو بحیثیت اردو بلاگر ہم بھی ٹی بریک سے ایک درخواست کرنا چاہیں گے کہ اردو بلاگز کو ان کی منتخب کردہ زمرہ مثلاً سیاست، کھیل، آئی ٹی وغیرہ میں شامل کریں یا اگر یہ ممکن نہیں تو اردو بلاگز کا ایک الگ زمرہ ہی بنا دیں۔

  7. اصغر says:

    یہ بہت اچھی معلومات ہیں ۔ٹی بریک کا URL کیا ہے؟

  8. تحریم says:

    میں بھی کوشش کرتی ہو شمولیت کی

  9. معزز احباب میں نے محترم بلال صاحب اور ابوشامل صاحب کے بلاگز کی راہنما تحریروں سے تکنیکی مدد لے کر اپنا بلاگ شروع کیا ہے۔ یوں محترم بلال صاحب اور برادر ذی وقار ابو شامل صاحب میرے غائبانہ یا غیر رسمی اساتذہ ٹھہرے۔ مجھے اس بلاگ میں کچھ تکنیکی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے صاحبان ِ علم بلاگرز احباب سے تکنیکی راہنمائی کا خواستگار ہوں
    ہوم پیج پر دس پوسٹز سمری کی شکل میں نظر آتی ہیں مگر ہر پوسٹ کے سمری ٹیکسٹ کے آخر میں ،، مذید پڑھیئے،، یا ،، تفصیل ،، جیسے الفاظ کا لنک کیسے ایڈ کیا جائے گا؟
    سبسکرائب کا لنک کیسے ایڈ کیا جا سکتا ہے
    Enable the Atom Publishing Protocol.
    XML-RPC XML-RPC Enable the WordPress, Movable Type, MetaWeblog and Blogger publishing protocols.
    یہ دونوں آپشن کیا ہیں اور ان کی آپشن کو چیک کرنے اور ان چیک رکھنے میں کیا فواید اور نقصانات ہیں؟

    http://farooqdarwaish.com/blog

    امید ہے احباب عالمانہ راہنمائی فرمائیں گے۔
    دعاگو
    فاروق درویش

    • ابوشامل says:

      محترم فاروق صاحب،
      سب سے پہلے تو میں تاخیر سے جواب پر معذرت خواہ ہوں، آپ کے تبصرے کا بعد میں جواب دینے کا سوچ کر بیٹھا اور بعد میں بھول گیا۔ تہہ دل سے معذرت۔
      اصل میں میں خود اس طرح کے چھوٹے موٹے مسائل کے حل کے لیے تکنیکی ماہرین کا محتاج ہوں، اس لیے آپ کی مدد کم از کم میرے بس کی تو بات نہیں 🙂
      شاید ایم بلال صاحب آپ کی کوئی مدد کر پائیں۔

  10. Sarwataj says:

    مسائل تو واقعی کچھ ایسے ہیں اردو کے ساتھ مگر جب تک یہ بےچین روحیں اردو کے فروغ کے لئے تگ و دو کر رہی ہیں، کوئی نہ کوئی صورت نکلتی رہے گی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

Your email address will not be published. Required fields are marked *

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.