تاریخ میں آج کا دن – نیلسن منڈیلا کی آزادی

نیلسن منڈیلا کی آپ بیتی سے اقتباس

12 فروری 1990ء
بڑے دروازے تک پہنچنے سے پہلے ہی میں اور ونی کار سے باہر نکل آئے اور جیل سے باہر جانے والے راستے پر آہستہ آہستہ پیدل چلنا شروع کیا۔ مجھے باہر کی دنیا کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔ کوئی ڈیڑھ دو سو فٹ دور سے میں نے دیکھا کہ باہر لوگوں کا ایک بڑا ہجوم بے قرار کھڑا ہے، سینکڑوں کی تعداد میں فوٹوگرافر، ٹی وی کے کیمرہ مین، اخبار نویس اور میرے ہزار ہا خیر خواہ جمع ہو چکے تھے۔ حقیقتا مجھے اتنے عظیم منظر کی توقع نہیں تھی۔ میرا خیال تھا کہ بڑے دروازے کے قریب صرف داروغے، محافظ اور اہل خانہ موجود گےاور یہ تو ابتدا تھی۔
ابھی ہم دروازے سےبیس پچیس فٹ اندر ہی تھے کہ کیمرے حرکت میں آ گئے۔ اچھا خاصا شور برپا تھا۔ اخباری نمائندوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ ٹیلی وژن کے لوگ ہجوم کر آئے۔ افریقی نیشنل کانگریس کے حمایتی اراکین تالیاں بجا رہے اور نعرے بلند کر رہے تھے۔ ایک ہنگامے کی سی صورتحال تھی۔ ٹی وی کے نمائندوں سے ایک عجیب سی ‘لمبی سیاہ چیز’ میرے سامنے رکھ دی۔ میں سہم گیا، کہیں یہ کوئی نیا ایجاد کردہ ہتھیار نہ ہو ۔۔۔ مگر ونی نے بتایا اسے مائیکروفون کہتے ہیں۔

Google Buzz

ٹیگز: ، ، ، ، ،

اب تک 9 تبصرے کیے گئے

  1. توَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ

  2. شکریہ فہد صاحب اس معلوماتی تحریر کیلیے۔

    ایک ذاتی استدعا یہ کہ براہِ مہربانی میرے بلاگ کا ربط اپنے بلاگ پر اپڈیٹ کرلیں، نیا ربط یہ ہے
    http://muhammad-waris.blogspot.com/
    نوازنوازش اور شکریہ

  3. Buhat achi tehreer hai meri bhi aap se guzarish hai ke mera blog bhi add kerlein apney blog list mian

  4. sach ki fatah hoti hai zalim ke hath lambe sahi magar ALLAH ki qudrat se bare nahi hote

  5. aaمیں ذاتی طور پر نیلسن منڈیلا کو بہت پسند کرتی ہوں ۔ کیونکہ جو کچھ انھوں نے کیا۔ وہ ھمیشہ کے لیے امر ھے ۔ کوئی اسے بھول نہیں سکتا ۔ ابو شامل جی آپ کے بلاگ کی تعریف سنی تھی ، اس لیے دوڑتی چلی آئی ۔ اور حقیقت میں بہت اچھا ھے ۔ اب تو آنا جانا لگا رہے گا انشاءاللہ زندگی نے ساتھ دیا تو ۔

  6. ابوشامل

    سعدیہ سحر اور تانیہ رحمن صاحبہ! تبصروں اور بلاگ کی پسندیدگی کا بہت شکریہ، میں کوشش کروں گا کہ اپنے بلاگ کو معیاری بنا سکوں۔

  7. میرے خیال میں، میں نے اپنے بلاگ کا یو آر ایل تبصرے میں‌لکھ دیا تھا اور عموماً جن تبصروں‌میں‌یوآرایل شامل ہوتے ہیں ان کو spam سمجھا جاتا ہے، بعض دفع اس کی ‘سیٹنگ’ دو یو آر ایلز پر ہوتی ہے، ہو سکتا ہے آپ کے بلاگ کی سیٹنگز میں‌ایک پر ہو۔ ربط درست کرنے کیلیے نوازش برادرم!

  8. ابوشامل

    وارث صاحب! پسندیدگی کا شکریہ اور آپ کے کہنے کے مطابق ربط درست کر دیا گیا ہے۔
    لیکن یہ بتائیے کا آپ کا تبصرہ spam میں کیوں شامل ہو گیا؟ شکر ہے میری نظر پڑ گئی ورنہ یہ حذف ہو جاتا۔

  9. ابوشامل

    بس جی انی جئی فرمیش؟

تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے