وکی نامہ
2007ء کے اواخر میں مختلف ساتھیوں کی تحریک میں نے انٹرنیٹ پر اپنی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس وقت بلاگنگ کے بارے میں “ککھ” نہیں پتہ تھا اور نہ ہی اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کا ارادہ تھا۔ لیکن جتنے اچھے ساتھی اس میدان میں میسر آئے اور ان کی حوصلہ افزائی اور بلاگنگ سے خود کو پہنچنے والے فوائد کے باعث اسے نہ صرف مستقل چلا پایا بلکہ تحریروں کی “ڈبل سنچری” تک کر ڈالی۔
اب تک میرے بلاگ پر پیش کی جانے والی 200 تحاریر پر تقریباً 1750 تبصرے ہو چکے ہیں جو میری توقعات سے کہیں زیادہ ہیں۔ ویسے میں ذاتی طور پر بلاگ کا حوالہ بہت زیادہ نہیں دیتا لیکن جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں یہی کہتا ہوں کہ میرے بلاگ پر تحریر سے زیادہ تبصرے سیر حاصل ہوتے ہیں، اور یہ سب ان تبصرہ نگاروں کی بدولت ہے جو اپنا قیمتی وقت لگا کر کسی موضوع کر قابل گفتگو سمجھتے ہیں۔
اس “ڈبل سنچری” کی خوشی میں نے اپنے بلاگ پر ایک قدم آگے بڑھایا ہے اور وہ ہے وکیپیڈیا پر لکھے گئے بہترین مضامین کی بلاگ پر منتقلی تاکہ بلاگ دنیا سے وابستہ افراد اپنے قیمتی تبصروں کے ذریعے ان مضامین کو مزید بہتر بنا سکیں یا پھر نت نئے مضامین کی راہ دکھا سکیں۔ ابھی گزشتہ بلاگرز ملاقات میں ایک مرتبہ پھر کئی بلاگرز نے مطالبہ کیا کہ میں اپنے لکھے گئے وکیپیڈیا کے مضامین کو اپنے بلاگ پر منتقل کروں اور اس ضمن میں سب ڈومین بنا کر اس پر کام کا آغاز کرنے کی تجویز دی گئی۔ تکنیکی دشواریوں کے باعث میں نے عذر تراشا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں لیکن اردو بلاگرز بھی بڑے سیانے نکلے، عمار ضیاء خان نے چند ہی گھنٹوں میں میرے بلاگ پر سب ڈومین بنا کر اس میں ورڈپریس انسٹال کر کے حوالے کر دیا کہ اب آپ جانیں اور آپ کا نیا بلاگ۔
تو صاحبو! اب ہم پر ایک اور بلاگ لاد دیا گیا ہے “وکی نامہ” جہاں میں فی الوقت تو وکیپیڈیا پر لکھے گئے بہترین مضامین کو پیش کرنے میں جتا ہوا ہوں لیکن ایک مرتبہ بڑی تعداد میں مضامین منتقل ہو جانے کے بعد میرا ارادہ اس کو بلاگنگ کی دنیا میں اردو وکیپیڈیا کے ترجمان کے طور پر پیش کرنے کا ہے۔ لیکن فی الوقت اسے صرف مضامین تک ہی محدود رکھوں گا۔
وکی نامہ کو بہتر بنانے کے لیے مجھے قارئین کی مدد ہمیشہ کی طرح اب بھی درکار ہوگی۔ امید ہے کہ ساتھی اس سلسلے میں ضرور اپنی قیمتی آراء سے نوازیں گے۔
ابو شامل کا وکی نامہ








مبارک ہو ۔ محنت رنگ لاتی ہے ۔ تبصروں کا تناسب 1:8.75 کافی اچھا ہے
بہت شکریہ محترم۔ یہ آپ جیسے ساتھیوں کی کاوشیں ہیں۔
ما شاء اللہ!
ابھی سونے جا رہا ہوں اس لئے بس اتنا ہی.
چلیں جی، انتظار کرتے ہیں کہ آپ نیند سے جاگ جائیں
۔
جی انشاء اللہ، اگر ہو سکتا تو ضرور مدد کریں گے آپکی
شکریہ یاسر۔
اے وی ٹھیک اے..
بہت اچھا. آپ بہت محنتی ہیں.
بہت شکریہ عنیقہ صاحبہ۔
السلام علیکم
جناب مبارک ہوجناب
مبارک ہو لگے رہیں کبھی نہ کبھی سراغ منزل مل جاءے گا
اللہ آپ کے کام میں مزید برکت عطا فرمائے.آمین
اگر ميں بلاگ لکھنے لگوں تو آپ سب بلاگرکو پيچھے چھوڑ دوں دو سو تحريريں تو ميں ايک دن ميں کر لوں مثلا آج سر ميں درد ہو رہا ہے ، اماں تم کہاں ہو ،نيند کا کرشماتی علاج، اماں کے نام ايک نظم ؛دنيا کے راز، ازل سے ابد کی حقيقت، ميرے سونے کے اوقات ،دماغی سائنس اور گردے پر اسکے اثرات، اماں ميں نے کھانا کھا ليا ، ميں کام پر گئي، اماں تم ياد آ رہی ہو مجھے زکام ہو گيا، اللہ آپ سب کو ہدايت دے ، منٹو نامہ، اماں نامہ، چچا خاور بمقابلہ سعادت حسن منٹو،آشنائی بمقابلہ نسبت، اماں مجھے پھر نيند آ رہی ہے، خواتين زيرو بمقابلہ ميری سپر اماں وغيرہ وغيرہ يہ صرف عنوان ہيں اندر کی تفصیلات ابھی باقی ہيں کسی کی تحريروں کی ميرے وضع کردہ عنوان سے مماثلت محض اتفاقی ہو گی جسکے ليے ابو شامل اور انکا بلاگ ذمہ دار نہيں ہے مبارک ہو ابو شامل جی ہماری طرف سے
ان میں سے چند موضوعات تو ایسے ہیں جن پر ضرور لکھنا چاہیے جیسا کہ اماں کے نام ایک نظم، منٹو نامہ، آشنائی بمقابلہ نسبت اور چچا خاور بمقابلہ سعادت حسن منٹو تو ایک نیا اور زبردست موضوع ہوگا۔
آخر میں خیر مبارک۔ جیتی رہیے۔
بہت عمدہ ابوشامل صاحب.. بلاگنگ میں تو آپ کی موجودگی ایک بہت بڑی نعمت ہے. وکی نامہ شروع کرنے پر ڈھیروں مبارکبادیں . امید ہے اچھا سلسلہ چلتا رہے گا.
میری تو کوشش یہی ہوگی کہ اسے مستقل بنیادوں پر بہتر انداز میں چلاتا رہوں لیکن چاہے جتنا بھی اچھا تبصرہ نگاروں کے مشوروں اور آراء کے بغیر بیکار ہے۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے کہ میرا مقصد صرف مضامین کو جمع کرنا نہیں بلکہ بلاگ کو اردو وکیپیڈیا کے ترجمان کے طور پر چلانا ہے۔ اس لیے مجھے بھی امید ہے کہ ساتھی اپنی قیمتی آراء سے نوازتے رہیں گے اور ساتھ ساتھ غلطیوں کی نشاندہی بھی کرتے رہیں گے۔
میرے جیسے نکموں کے لئے آپ قابل رشک ہیں ۔۔۔
اسماء سے گزارش ہے کہ خرم(شاعر) کی واٹ کچھ زیادہ نہیں لگادی ؟؟؟
بچہ ہے سمجھ جائے گا۔۔۔
رشک ہی کرتے رہیں گے یا کبھی عملی میدان میں بھی کودیں گے
؟
ميں نے کہا بھی تھا مماثلت اتفاقی ہو گی اب خرم ابن شبير نے لڑائی کرنی ہے تو جعفر کا فورم حاضر ہے وہی تمہيں پتہ نہيں کتنے واٹ کا بلب کہہ کر گيا ہے
افوہ ۔۔۔ اب ایک اور بلاگ پڑھنا پڑے گا
ہیں جی
۔
مبارک ہو جی پوسٹوں کی ڈبل سینچری
ویسے جتنا آپ وکی پہ لکھتے ہیں بریک ڈاؤن کرو تو 500 ہی بن جائیں گی
ویری لیٹ خیر مبارک۔ آجکل تو مصروفیات کے باعث یہ تمام دھندے ٹھپ ہوئے ہوئے ہیں
۔