تازہ بہ تازہ نو بہ نو
چند دوستوں نے کہا تھا کہ اردو وکیپیڈیا پر جو کام کرتے رہیں اس بارے میں اپنے بلاگ پر بھی مطلع کرتے جائیں تاکہ اردو بلاگنگ کی دنیا بھی اردو وکیپیڈیا پر ہونے والی پیشرفت سے آگاہ رہ سکہے۔ گزشتہ ماہ کے اواخر سے میں وکی پر دوبارہ متحرک ہوا ہوں گو کہ ہر ماہ یہ کوشش رہتی ہے کہ کام کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے اور وہاں مضامین کی شمولیت کی رفتار میں جو کمی آ گئی ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کی جائے لیکن ہمیشہ کچھ نہ کچھ ایسا آڑے آ جاتا کہ یہ منصوبے دھرے کے دھرے رہ جاتے۔
فی الحال تو میں اپنے شامل کیے گئے مضامین کے روابط (links) ہی یہاں پیش کر رہا ہوں۔ اگر ممکن ہوا تو آئندہ یہاں دیگر احباب کے لکھے گئے اچھے مضامین کو بھی پیش کروں گا تاکہ اردو وکیپیڈیا پر جاری علمی سرگرمی کے حوالے سے بلاگرز اور قارئین کو آگاہ رکھا جا سکے۔ ملاحظہ کیجیے حالیہ چند ہفتوں میں مکمل کیے گئے مضامین:
تاریخ
- ارمنی قتل عام (Armenian Holocaust) پہلی جنگ عظیم کے دوران ارمنی نسل کے باشندوں کا مبینہ قتل عام ۔ ہولوکاسٹ کے بعد سب سے زیادہ مطالعہ کیا جانے والا قتل عام ہے۔
- بسماچی تحریک – پہلی جنگ عظیم کے ایام میں وسط ایشیا کے مسلمانوں کی روس کے خلاف بغاوت، جسے اشتراکی عہد میں بد ترین انداز میں کچل دیا گیا
بلاد و اماکن
- اوٹرانٹو – جنوبی اٹلی کا ایک شہر
- بنگلہ دیش – جنوبی ایشیا کا ملک (مضمون بالکل ابتدائی صورت میں ہے)
- تاجکستان – وسط ایشیا کا ایک مسلم اکثریتی ملک
- خرطوم – سودان کا دارالحکومت
- دوحہ – قطر کا دارالحکومت
- دہلی – بھارت کا دارالحکومت، عظیم تاریخی ورثے کا حامل شہر (مضمون بالکل ابتدائی صورت میں ہے)
- قیصری – وسطی ترکی کا ایک اہم صنعتی شہر
- مالدیپ – بحر ہند کا ایک خوبصورت مجموعہ الجزائر، سب سے کم آبادی کا حامل مسلم اکثریتی ملک
- ممبئی – بھارت کی اہم بندرگاہ و تجارتی دارالحکومت، (مضمون بالکل ابتدائی صورت میں ہے)
شخصیات
- اسماعیل انور پاشا – سلطنت عثمانیہ کے وزیر جنگ، وسط ایشیا میں اشتراکی روس کے خلاف بغاوت (بسماچی تحریک) کی قیادت کرتے ہوئے شہید ہوئے۔
- جبریل سیسے – فرانس کی قومی ٹیم میں کھیلنے والے ایک فٹ بالر
- جیمز گارفیلڈ – سابق امریکی صدر
- زین الدین یزید زیدان – فرانس سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹ بالر
- سلیمان دوم – عثمانی سلطان
- سیدی علی رئیس – عثمانی عہد کے معروف امیر البحر، سفر نامہ نگار۔
- شکری القوتلی – جدید شام کے پہلے صدر
- عصمت انونو – جمہوریہ ترکی کے دوسرے صدر، اتاترک کے جانشیں
- محمد حمید اللہ -معروف محدث، محقق، مفسر
- محمد زکریا – امریکہ سے تعلق رکھنے والے معروف عربی خطاط
- مصطفیٰ دوم – عثمانی سلطان
- موسیٰ کاظم قرہ بکر – ترک جنگ آزادی کے ایک اہم رہنما و جرنیل
- ولیم ہنری ہیریسن – سابق امریکی صدر
تعمیرات
- توپ قاپی محل – قسطنطنیہ میں سلاطین عثمانی کا پہلا محل، موجودہ عجائب گھر، دور نبوی و عہدِ خلافت راشدہ کی نوادرات کے باعث انفرادیت و شہرت رکھتا ہے۔
- دولما باغچہ محل – عثمانی سلاطین کی جدید طرز کی رہائش گاہ، موجودہ عجائب گھر
- فاتح مسجد – استنبول کی ایک یادگار مسجد جسے سلطان محمد فاتح نے تعمیر کرایا
متفرق
- استقلال مارشی – ترکی کا قومی ترانہ
- صدر اعظم – سلطنت عثمانیہ کا ایک اہم عہدہ
مندرجہ بالا مضامین کے علاوہ کچھ مضامین ایسے بھی ہیں جو زیر تکمیل ہیں اور جلد وکیپیڈیا کی زینت بنیں گے۔ مندرجہ بالا یا زیر تکمیل مضامین کے حوالے سے اگر کوئی قاری کسی متعلقہ کتاب یا مقالے کا حوالہ دینا چاہے تو یہ میرے لیے خوشی کی بات ہوگی اور کوشش کی جائے گی کہ مضمون میں نئی معلومات کو حوالہ دے کر شامل کیا جائے۔ فی الوقت مندرجہ ذیل مضامین زیر تکمیل ہیں:
- انڈونیشیا – مشرقی ایشیا کا اہم ملک، دنیا بھر میں سب سے زیادہ مسلم آبادی کا حامل
- بدیع الزماں سعید نورسی – قیام جمہوریہ کے بعد ترکی کی ایک اہم اسلامی شخصیت
- پہلی صلیبی جنگ – یورپ کے جنگی و مذہبی جنون کی انتہا، جب پورا یورپ مسلمانوں پر چڑھ دوڑا اور مقدس سرزمین (فلسطین) پر قبضہ کر لیا
- دوسری صلیبی جنگ – مقدس سرزمین پر قائم صلیبی ریاستوں پر مسلم حملوں کے آغاز کے جواب میں دوسری یورپی کاروائی
- تورانیت – ترک قوم پرستی کا نظریہ
- جوزف اسٹالن – اشتراکی روس کا حکمران،ہٹلر ثانی
- سرگون – اشتراکی روس کے دور میں کریمیا کے مسلمانوں کی جبری ہجرت کی داستان
- سفید افواج – یورپ میں پیش قدمی کرتی ہوئی سرخ افواج کا مقابلہ کرنے والا ایک گروہ
- ضیاء گوک الپ – ترک قوم پرست ادیب
- عرب بغاوت – پہلی جنگ عظیم میں سلطنت عثمانیہ کے خلاف عربوں کی بغاوت
- محمد عاکف ارصوی – ترکی کے شاعر اسلام، قومی ترانے کے خالق
- نامق کمال – ترکی کے عہدِ جدید کے معروف ترین ادیب








ماشااللہ آپکی محنت قابل قدر ہے. آپکو دیکھ کر اپنے نکمے پن کا احساس شدید تر ہو جاتا ہے.
خیر ایک عرض یہ کہ آپ سے کیا گیا وعدہ یاد ہے لیکن افسوس کہ فرصت نہ مل سکی. ایک مرتبہ ادھر کا چکر بھی لگایا لیکن دفتر بند ہو چکا تھا. اسوقت ڈیرہ اسمعیل خان میں ہوں. چند دن میں اسلام آباد واپسی ہے اور انشااللہ جلد ہی آپکے کام کی کوشش کرونگا.
[جواب]
شکریہ فیصل صاحب، میری خواہش یہی ہے کہ آپ جیسی صاحب علم ہستیوں کے ان احساسات کو اور مہمیز دوں تاکہ آپ کے ذخیرۂ علمی سے ہمیں فائدہ پہنچے
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ میری وجہ سے آپ کو یہ تکلیف پہنچی۔ اگر کام نہیں بھی ہوا تو مجھے بہرحال خوشی ہوگی کہ آپ نے مجھ ناچیز کے لیے بھرپور کوشش کر دیکھی۔ اس پر میں آپ کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
[جواب]
[...] قطر کے متعلق ابو شامل نے بہت ہی جامع معلومات فراہم کیں ہیں۔ میں صرف کچھ [...]
جزاک اللہ!
[جواب]
زبردست ابو شامل
یہ کام کیا ہے نہ اپنی طبیعت اور ذوق کے مطابق
بلاشبہ یہ تحریر تمہاری صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے. اس تحریر سے بہت سے ابہام دور ہوں گے اور کافی تشنہ سوالوں کا جواب بھی مل گیا ہے
[جواب]
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
جناب ابو شامل صاحب ! مجھے مالدیپ کے متعلق آپکا لکھا ہوا مضمون پڑھنے کے بعد اس میں کچھ غلطیوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ آپ تصحیح کردیں تو نوازش ہوگی۔
شکریہ۔
اور اس کے علاوہ کوئی ایک بھی حوالہ دیدیں تو بہت اچحی بات ہوتی۔
اور اگر مالدیپ کے متعلق کسی بھی معتبر معلومات کی ضرورت ہو تو بتائین۔
ہر ممکن مدد کی جائے گی۔انشاءاللہ۔
والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
[جواب]
وارث اور محب علوی صاحبان! بہت مشکور ہوں اس ذرہ نوازی کا۔
محترم پاکستان! وعلیکم السلام، سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ آپ وکیپیڈیا پر مالدیپ کے مضمون میں خود تبدیلی کر دیں، اس طرح اس کار خیر میں آپ کا حصہ بھی ڈل جائے گا لیکن اگر کسی وجہ سے یہ ممکن نہیں تو آپ نشاندہی کر دیں میں تبدیلیاں کر دوں گا۔
[جواب]
[...] بدستور جاری ہیں اور مندرجہ ذیل وہ مضامین ہیں جو گزشتہ تحریر کے بعد اب تک “دریا میں ڈال” چکا ہوں۔ ان میں بیشتر [...]