اردو وکیپیڈیا پر تازہ سرگرمیاں

گزشتہ چند ہفتوں سے بلاگ سے غیر حاضری کی وجہ یہ تھی کہ بہت عرصے بلکہ سالوں کے بعد اردو وکیپیڈیا پر بھرپور انداز میں متحرک ہوا اور کافی مضامین تحریر کیے۔ فی الوقت مضامین لکھنے کا یہ سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے، سنچری کے بعد ناٹ آؤٹ اننگ جاری ہے۔ ذیل میں حال ہی میں تحریر کردہ مضامین کی فہرست پیش کر رہا ہوں، امید ہے بہت سارے قارئین کے لیے کارآمد ہوں گے۔ مضامین کی یہ فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دی گئی ہے۔ چند مضامین صرف ابتدائی صورت میں ہیں، ان میں وقتا فوقتا اضافہ کیا جاتا رہے گا۔ اس مرتبہ یہ فہرست کچھ زیادہ طوالت کا شکار ہے اس لیے اگر کوئی پڑھ پڑھ کر تھک جائے تو اس سے پیشگی معذرت۔

تاریخ

  • امارت بخارا – وسط ایشیا کی ایک ریاست، 1785ء تا 1920ء
  • پرل ہاربر حملہ – دوسری جنگ عظیم کا ایک اہم معرکہ، جنگ کا پانسہ پلٹنے میں اس معرکے کا اہم کردار تھا۔
  • جنگ ویت نام – دور جدید کی ایک اہم جنگ، ویت نام میں اشتراکیوں کی فتح اور موجودہ ریاست کا قیام
  • چنگ خاندان – یا مانچو خاندان، چین پر حکومت کرنے والا آخری خاندان
  • خانان خیوہ – وسط ایشیا کی ایک سابق ریاست، 1511ء تا 1920ء
  • خدیو – عثمانی عہد میں مصر کے والی کا لقب۔
  • سیاہ موت – قرون وسطی میں یورپ میں طاعون کی ایک زبردست وبا، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے باعث Black Death کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
  • عظیم کھیل – 19 ویں و 20 ویں صدی میں وسط ایشیا پر بالادستی کے لیے روس اور برطانیہ کے درمیان مسابقت کے بارے میں استعمال ہونے والی اصطلاح
  • کساد عظیم – 1930ء کی دہائی میں امریکی و عالمی معیشت کا ایک زبردست بحران Great Depression
  • محاصرۂ مالٹا – عثمانی ترکوں کی جانب سے بحیرہ روم کے جزیرے مالٹا کا ناکام محاصرہ
  • معاہدۂ ورسائے – پہلی جنگ عظیم کے بعد جرمنی اور اتحادی قوتوں کے درمیان طے پانے والا معاہدہ
  • نازی جرمنی – دوسری جنگ عظیم سے قبل نازی پارٹی اور ایڈولف ہٹلر کے زیر اقتدار جرمنی
  • نشاۃ ثانیہ –قرون وسطی میں جہالت کے اندھیروں سے یورپ کی کروٹ، مغرب میں ایک نئے دور کا آغاز

شخصیات

بلاد و اماکن

  • برسلز – بیلجیئم کا دارالحکومت
  • بیونس آئرس – ارجنٹائن کا دارالحکومت
  • ترکی – ایشیا و یورپ کے سنگم پر واقع ایک اہم ملک
  • تل ابیب – اسرائیل کا اہم ترین شہر
  • تونس شہر – تونس کا دارالحکومت
  • الجزائر شہر – الجزائر کا دارالحکومت
  • ریو دے جینیرو – برازیل کا مشہور شہر
  • ساؤ پالو – برازیل کا سب سے بڑا شہر
  • طرابلس، لیبیا – لیبیا کا دارالحکومت
  • قارص – ترکی کا ایک شہر
  • قرطاجنہ – فونیقیوں کا قائم کردہ قدیم شہر، آج صرف کھنڈرات کی صورت میں باقی ہے
  • کنشاسا – عوامی جمہوریہ کانگو کا دارالحکومت
  • کیپ ٹاؤن – جنوبی افریقہ کا اہم شہر و بندرگاہ
  • لاس اینجلس – امریکہ کا مشہور شہر، تعلیمی و تفریحی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام کا حامل
  • لاس ویگاس – امریکہ کا شہر، قمار بازی کے لحاظ سے دنیا بھر میں مشہور
  • لاگوس – نائجیریا کی اہم بندرگاہ و سابق دارالحکومت
  • ماسکو – روس کا دارالحکومت
  • مالدووا – مشرقی یورپ کا ایک ملک
  • میکسیکو شہر – میکسیکو کا دارالحکومت
  • نیروبی – کینیا کا دارالحکومت

تعمیرات

متفرق

جغرافیہ

Google Buzz

ٹیگز: ،

اب تک 26 تبصرے کیے گئے

  1. مکی says:

    ما شاء اللہ جناب آپ نے تو گویا حد ہی کردی.. ویسے عثمانی دور میں مصر کے حاکم کو خدیوی مصر کہتے تھے ناکہ خدیو مصر..

  2. جناب ۔ جان کی امان پاؤں تو کچھ عرض کروں ۔ اسرائیل کی بنیاد پر میں نے سالہا سال مطالعہ کے بعد ایک مقالہ لکھا تھا جو یہاں موجود ہے
    اگر پسند فرمائیں تو اسے اُردو وکیپیڈیا میں ڈال سکتے ہیں

    • محترم یہ “جان کی امان” وغیرہ کے الفاظ استعمال کر کے کیوں شرمندہ کرتے ہیں؟ ویسے کیا میں اتنا ظالم ہوں کہ لوگ جان کی امان مانگتے پھریں؟
      مقالہ کا حوالہ دینے کا شکریہ، میں اس پر نظر ڈالتا ہوں۔

  3. اتنا کام اور وہ بھی فی سبیل اللہ، مبارک ہو.

    • برادر! ہم تو سالوں سے یہ فی سبیل اللہ کر رہے ہیں، “نہ ستائش کی تمنا، نہ صلے کی پروا”۔
      بس یہاں بلاگ پر یہ مضامین پیش کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہے تاکہ اور لوگ بھی اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔

  4. ثاقب says:

    بہت خوب فہد بھا‏ئ،
    ويسے خبريں يہاں بھی کافی گرم ہيں۔ جلد مل کر بتاوں گا۔
    سلام

  5. ماشاء اللہ جناب.. آپ نے تو تباہی مچا دی. کافی سارے مضامین ہیں ختم کرنے میں وقت لگے گا لیکن چند شہروں کے مضامین پڑھیں ہیں مزہ آیا.

    • بہت شکریہ راشد بھائی۔ بس اپنی سی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، ہو سکتا ہے کوئی وقت ایسا آئے جب وکیپیڈيا پر کام کے آپ جیسے قدر دان پیدا ہو جائیں۔ ابھی تو نیکیاں “اندھے کنویں” میں ڈال رہے ہیں۔

  6. خرم says:

    سبحان اللہ۔ لگے رہو فہد بھائی۔

  7. arifkarim says:

    جناب وکیپیڈیا پر ڈفالٹ فانٹ جمیل نوری نستعلیق کیسے کروں؟ میل پر جواب دے دیں تو بہتر ہے۔

  8. ماشاء اللہ تبارک اللہ
    دل خوش کردیا فہد بھائی

  9. میں نے وکیپیڈیا میں ہو رہی حالیہ تبدیلیوں کی فیڈ ماورائی فیڈر میں بھی شامل کر دی ہے. اللہ آپ کی گراں قدر کاوشوں کو ثمر آور کرے.

    http://feed.ibnesayeed.com

  10. السلام علیکم۔
    یوں تو لکھنے کے لیے کوئی خاص بات ذہن میں نہیں آ رہی لیکن چونکہ عموماً اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے والوں کی لوگ حوصلہ شکنی کرتے رہتے ہیں تو میں نے آپ کی حوصلہ افزائی کے لیے تبصرہ کرنا ضروری سمجھا۔ اردو زبان میں علمی مضامین کا ذخیرہ بڑھانے کے لیے اتنا زیادہ کام کرنے پر میری طرف سے بھی مبارک ہو۔

    • وکیپیڈیا پر ہو رہے کام کو ہمیشہ سراہا گیا ہے بس ذرا وہاں مستعمل زبان کے حوالے سے تلخیاں رہی ہیں.

      • یہ بہت لمبی بحث ہے جو میرے بلاگ پر ہی بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ اس تمام بحث کے باوجود میں یہ سمجھتا ہوں کہ متنازع معاملات سے ہٹ کر وہاں کرنے کو بہت کچھ ہے۔ اس کام کو آگے بڑھایا جائے تو اردو کو اہم ترین مواد دستیاب ہو سکتا ہے۔

    • وعلیکم السلام برادر، مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں پہلے بھی کئی جگہ کہہ چکا ہوں کہ ہمیں تو ستائش کی تمنا ہے نہ صلے کی پروا لیکن اس کے باوجود یہ کہنا ضروری سمجھوں گا کہ حوصلہ افزائی واقعی بہت ہمت بڑھاتی ہے۔ آپ کا بہت شکریہ

  11. اردو کی اتنی خدمت اللہ آپ کو ہمیشہ آباد رکھے اور آپ کو مزید حوصلہ عطا فرمائے مزید ایسے نوجوانوں کا ساتھ اور مزید وقت دینا نصیب فرمائے
    آمین

  12. پرل ہاربر حملہ اس کو میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گیا تھا.

    اب ملا ہے

    • پرل ہاربر جدید تاریخ کا ایک ایسا اہم واقعہ ہے جس پر بہت زیادہ تفصیلات کے ساتھ لکھا جانا چاہیے لیکن وقت کی کمی اور دیگر کاموں کے باعث تفصیلی طور پر لکھنا ممکن نہیں۔ میری کوشش ہے کہ فی الوقت صرف ابتدائیوں پر مشتمل 50 ہزار مضامین اردو میں دستیاب ہو جائیں اس کے بعد ان میں تفصیلات شامل کرنے کا کام کیا جائے۔ دیکھیں اس خواب کی تعبیر میں کتنے سال لگتے ہیں:) ۔

تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے