Deviantart پلگ ان

ویب سائٹ کسی تعارف کی محتاج نہیں، دنیا بھر کے گرافک ڈیزائنرز اور فوٹو گرافرز اپنی تخلیقات اور عکاسی کی رونمائی کر کے نہ صرف داد سمیٹتے ہیں بلکہ ان کے اعلٰی کام کو دیکھ کر مجھ جیسے نو وارد اپنے کام میں نئی جہتیں لاتے ہیں۔
چند ماہ قبل برادر ساجد اقبال نے اپنی ایک پوسٹ میں پر فلکر Flickr اکاؤنٹ سے تصاویر سائیڈ بار میں شامل کرنے کا طریقہ بتایا تھا تو دل سے ایک خواہش اٹھی تھی کہ کاش کوئی ایسا پلگ ان ہوتا جس سے Deviantart.com کے اکاؤنٹ سے اپنی تخلیقات و تصاویر بلاگ پر پیش کرپاتا۔ اس خواہش کو عملی جامہ پہنانا میرے بس کی تو بات نہ تھی اس لیے انتظار کے علاوہ اور کوئی چارہ بھی نہ تھا۔ بالآخر تین ماہ بعد ایک ایسا پلگ ان مل گیا جس کے ذریعے آپ پر اپنے یا کسی بھی ساتھی کے اکاؤنٹ سے تصاویر و تخلیقات کو اپنے بلاگ کی سائیڈ بار میں شامل کر سکتے ہیں اور یہ پلگ ان ہے Deviant Thumbs
سب سے پہلے یہ پلگ ان اس جگہ سے ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے بلاگ پر اپ لوڈ کر دیں (میں ون کلک استعمال کرتا ہوں) اور پلگ انز میں جا کر activate کر دیں۔


اب Presentation یا Design میں جا کر Widgetsمیں چلے جائیں جہاں آپ کو Deviant Thumbsکا Widget بھی نظر آئے گا۔

آپ اس کو شامل کر کے اس کی ترجیحات میں تبدیلی کر سکتے ہیں یعنی کتنی تصاویر سائیڈ بار میں دکھائی جائیں اور کون سے کھاتے سے حاصل کی جائیں وغیرہ۔ بس آپ کی پلگ ان کام کرنا شروع کر دے گی اور آپ کے تجویز کردہ کھاتے سے بالکل اسی طرح تصاویر دکھائے گی جس طرح اِس بلاگ کے سائیڈ بار میں آپ کو دکھائی دے رہی ہیں۔

امید ہے ان بلاگرز کے لیے فائدہ مند ہوگی جو Deviantartپر کھاتے کے حامل ہیں یا اس کے دلدادہ ہیں۔

Google Buzz

ٹیگز:

اب تک 8 تبصرے کیے گئے

  1. :Hi! Thanks for writing this great tutorial for my plugin! :grin

  2. بہت شکریہ ابوشامل بھائی۔ ابھی ہم DevianArt پر اپنا کوئی کام ڈالنے کے قابل تو نہیں ہوئے لیکن جب بھی ایسا ممکن ہوا تو آپکا بتائے ہوئے پلگ ان پر ضرور ہاتھ صاف کرینگے۔ :grin:

  3. ابوشامل

    hi scirbu! most welcome & thanks for comment

    ساجد صاحب! میرا فلکر پر اکاؤنٹ نہیں تھا اور آپ کا ڈیوینٹ پر نہیں، حساب چُکتا ہو گیا نا؟؟!!!! :)

  4. زبردست ابوشامل یہ عمدہ آرٹیکل ہے۔

    کیا بغیر کام کیے بھی ڈیوینٹ پر اکاؤنٹ بن سکتا ہے جیسے دوسروں کے کام کو دیکھنے کے لیے یا ان کے کام کی تعریف کرنے کے لیے :grin:

    محب علوی’s last blog post..چند بہترین یوٹیلیٹیز

  5. ابوشامل

    محب صاحب! کیوں نہیں، بالکل بنتا ہے، چاہے آپ اپنا کچھ نہ پیش کریں، بس دوسروں کے کام کو اپنے پسندیدہ میں شمار کرتے رہیں، آپ کا کھاتہ چلتا رہے گا۔

  6. میں نے اکاؤنٹ تو بنا رکھا ہے مگر تصاویر لگانا نہیں آئیں لگاتا تھا تو رنگ عجیب طرح نظر آتے تھے اس کا بھی طریقہ بتائیں تو شکر گزار رہیں گے

  7. ابوشامل

    آپ ٹیوٹوریل کو ایک مرتبہ پھر اچھی طرح پڑھیں اور خاص طور پر Widget کو add کرنے کے بعد اس میں Title اور Query کو غور سے دیکھیں۔ Query میں آپ کسی بھی Deviant صارف کا نام لکھ سکتے ہیں بس اس سے پہلے by: لکھنا ہوگا۔ دوبارہ کوشش کریں اگر پھر بھی نہ ہو تو بتا دیں۔

  8. معاف کیجیے گا بھائی میں Deviantart کی سائٹ کے اکاؤنٹ کی بات کررہا تھا

تحریر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیجیے