زرداری کا خدا
ہمارے محترم صدر آصف علی زرداری نے حال ہی میں صدارت کا عہدہ سنبھالا ہے۔ عہدۂ صدارت سنبھالنے کے حوالے سے سیاسی حلقوں نے جن خدشات کا اظہار کیا، ان سے قطع نظر میں تمام تنقید کو خاموشی سے برداشت کرنے پر ان کو داد دیتا ہوں۔ اللہ انہیں ہمت دے کہ ملک کو خارجی و داخلی مسائل سے بچائیں اور اس بحرانی دور سے نکالیں کیونکہ پیش نظر یہی رہنا چاہیے کہ “بدترین جمہوریت، بہترین آمریت سے افضل ہے”۔
لیکن اس مرتبہ زرداری صاحب کا ذکر کچھ اچھے الفاظ میں نہیں کر پاؤں گا، بلکہ ذکر میں نے کیا تبصرہ نگاروں نے کرنا ہے دراصل آج ہی میرے ایک دوست نے ای میل میں ایک تصویر ارسال کی ہے جس کے مطابق 11 ستمبر 2008ء کو مزار قائد پر حاضری کے بعد مہمانوں کی کتاب میں انہوں نے درج ذیل تاثرات درج کیے۔ ذرا غور سے ملاحظہ کیجیے کہ صدر صاحب نے god کے ہجے کیا لکھے ہیں؟ (بڑی تصویر دیکھنے کے لیے اس پر کلک کیجیے)








ہم کیسے مان لیں کہ یہ تصویر سبزی فروش مشرف اور مداری مشرف ایسی تصاویر کی طرح اصلی ہے؟
اصلی نقلی کا فیصلہ تو کراچی والے باآسانی کر سکتے ہیںلیکن سٹرینتھ (جسے انگریزی میں سٹرینکتھ بھی پڑھتے ہیں( کے ہجے بھی ملاحظہ کیجئے
فیصل کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..همارا نیا نوکیا -١
سچ اور جھوٹ کا فیصلہ تو نعمان صاحب آسانی سے کر سکتے ہیںکیونکہ مزار قائد ان سے زیادہ دور نہیںہے۔
میرا پاکستان کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..بولتی تصویر
ساتھیو
فکر کی کوئی بات نہیں ہےآصف علی زرداری ہمارے ملک کا صدر ہے کوئی ہمارے بچوں کا انگریزی کا ٹیوٹر تو نہیں ہے۔
اس سے پہلے مائی کنٹری مین کہنے والے سینڈزہرسٹ کے اور کاکول کے انگریزی دان کیا گُل کھلا گئے ہیں انہیں بھی مدِ نظر رکھیں۔
شامل صاحب آپ بھی
راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..اسلامی نظام
یہ تصویر صدر زرداری کی حکمت عملی کی بہترین عکاس ہے۔۔ ایک انتہائی سنہرے ماضی کا حامل شخص ، جو تازہ تازہ ہمارا صدر بنا ہے اور ایک انتہائی نازک اور اہم دورے پر اتحادی اور آقاؤں کے ساتھ مذاکرت میں مصروف ہے اس وقت اس نے قوم کی ساری توجہ انگریزی کے دو حروف پر مرکوز کردی ہے۔۔ کم از کم ای میلز اور بلاگز میں تو یہی لگتا ہے ۔۔
way to go president
راشد کامران کے بلاگ سے آخری تحریر ہے ..اسلامی نظام
کبھی کبھار تفریحی پوسٹس کرنے کی غلطی بھی کر بیٹھتا ہوں۔ امید ہے یار لوگوں نے برا نہیں منایا ہوگا۔ خصوصاً نعمان صاحب سے معذرت۔
راشد کامران صاحب آپ کا تبصرہ بہت خوب ہے، جس کے لیے شکریہ
شامل کے ابا جان کو سلام !
ق گزشتہ عید مبارک ۔
ایک زحمت کہ میں یہ تھیم کیسے استعمال کرسکتا ہوں۔
mughal.urdutech.com پر ۔؟؟
دوم یہ کہ ملاقات کہاں اور کب ہوگی ؟